589

چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی بین لاقوامی اہمیت

تحریر شئیر کریں

سارہ رسول

24 نومبر 2020ء کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نےکہا ہے کہ سی پیک یقینی طور پر خطے میں امن و خوشحالی کے قیام میں مدد کرنے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

سی پیک کا مو ضوع پا کستا ن کے اندرونی معاملات اور بین لاقوامی تعلقات کے لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔ سی پیک چین کے ون بلٹ،ون روڈ پراجیکٹ کا اہم حصہ ہے۔ سی پیک ۔ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور۔ ایک بہت بڑا تجارتی منصوبہ ہے،یہ سڑ کوں، انڈسڑی، گوادر پورٹ اور توانائی کے منصوبوں کا پیکیج ہے، جس میں چین کی طرف سے62 ارب ڈالر   کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ اس منصوبےکو پاکستان کے لئے مستقبل کا معاشی گیم چینجر کہا جاتا ہے۔ اس منصوبے کا آغاز 2015ء میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کے بعد ہوا-اس منصوبے سے اب تک پاکستن کو بیشتر معاشی، خارجی اور اسٹریٹیجک فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ سی پیک کو بے شمار در پیش چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔

 سی پیک کا محل وقوع

 چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت سڑکوں کی تعمیر کی جا رہی ہے، اور مختلف انڈسریوں اور توانائی کے منصوبوں کی تعمیر کو عمل میں لایا جا رہا ہے۔ یہ تمام اقدامات پاکستان میں اقتصادی بہتری کا سبب بن رہے ہیں۔ علاوہ ازیں گوادر منصو بے کے تحت گوادر بندر گاہ کو چین کے مغربی علاقے سنکیا نگ سے جوڑا گیا ہے۔ اس کے ليے پاکستان میں تین راستوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ راستے صو بہ پنجاب، سندھ اور کے پی کے کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہو ئے بلوچستان میں داخل ہوتے ہیں، جہاں سے یہ گوادر پورٹ سے مل جاتے ہیں۔ گوادر پورٹ سے پاکستان کی اہمیت علاقائی سیاست اور بین لاقوامی سطح پہ بڑھ گئی ہے۔

 سی پیک اور بین لاقوامی معاملات

 بین لاقوامی  سطح پہ سی پیک بہت سی سیاسی، اقتصادی اور اسٹر ٹیجک تبدیلیوں کا باعث بن رہا ہے۔ یہ تبد لیاں  مثبت بھی ہیں اور منفی بھی۔ اس سے گزشتہ سالوں میں پاکستان کے خارجہ تعلقات میں اہم تبدیلیاں آئیں ہیں۔ سی پیک کی اہمیت کو کم کرنے کے لئے بھارت نے اپنی خارجہ پا لیسی میں ایران اور افغانستا ن میں سرمایہ کاری کو شامل کیا۔ سی پیک سے پاکستان کی بین لاقوامی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس مبصو بے کی وجہ سے مشرقی وسطئ اور وسط ایشیاء جیسے ممالک کی دلچسپی پا کستان میں بڑھ رہی ہے- نا صرف یہ بلکہ سی پیک افغا نستا ن کے لئے بھی معاشی لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

سی پیک  کی امریکی مخالفت کی وجہ

سی پیک  کو امریکی مخالفت کا سامنا چین کی بڑھتی ہوئی عالمی شہرت کی وجہ سے ہے، چونکہ امر یکہ چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کی راہ میں رکاوٹ حائل کرنے کی کوششوں میں مگن ہے اور سی پیک  چین کا ایک اہم اقتصادی اور اسٹر ٹیجک منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ امر یکہ کے بھارت سے دوستا نہ اور دونوں ممالک کی باہمی چین مخالف پا لیسیاں بھی سی پیک کے لئے خطرات کا موجب ہے۔ اپنے مضموم مقاصد کی تکمیل کے لئے امریکہ کی جانب سے وقتاوفوتا اجبارات اور مختاف جرائد میں سی کے متعلق بے بنیاد حقائق شائع کیے جاتے ہیں۔    امریکہ کے ممبق چین سی پیک کے ذریعے پاکستان کو قرضوں میں جکڑنا چاہتا ہے، اور خطے میں اپنی قوت بڑھانا چاہتا ہے۔

سی پیک کی  انڈین مخالفت کی وجہ 

بھارت روز اول سے پاکستا ن کا بد ترین دوشمن رہا ہے اور  اسے نقصان پہنچانے کے لئےہمیشہ مختلف ھتکنڈے اختیار کرتا آیا ہے ۔ چونکہ سی پیک پا کستان کے لئے معاشی مسائل میں کمی اور خارجی معا ملا ت میں بہتری کا باعث بن رہا ہے، بھارت اس مبصوبے کو سبوتاژکر نے کی کو شش میں مصروف ہے، اور اس مقصد کے لئے ففتھ جنریشن وار کےتمام ہتھیا رات کا استعمال کر رہا ہے۔ بلوچستا ن میں انڈیا کا پروکسی کردار اور دہشت گردی اس حقیقت کو عیاں کرتے ہیں۔

 چین کا ردعمل

چین نے امریکی اورا نڈین مخالفت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، اور ان کی جانب سے دیے گئے دلائل کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔چین کے مطابق سی پیک کا صرف اور صرف دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اورخطے میں امن کا قیام ہےاور یہ کہ چین نے اس وقت پاکستان کا ساتھ دیا جب وہ بے شمار مشکلات میں گھرا ہوا تھا۔  چند روز قبل چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے سی پیک کو ایک پائیدار اور اہم منصوبہ   قرار دیا اور کہا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی دشمن کی تمام کوششیں ناکام ہورہی ہیں۔-

 در پیش چیلنجز کا حل

سی پیک کو بیرونی طور پر در پیش چیلنجز کا حل پا کستان کے انررونی مسائل حل کرنے میں پوشیدہ ہے۔ فول پروف سیکورٹی اور اندرونی مسائل جیسا کہ رشوت ستانی، قانون کی ناقص نفاذ اور اداروں کی خراب کارگردگی پر قابو پا کر سی پیک کے فوائد سے مکمل طور پر مستفید ہوا جا سکتا ہے اور دشمن کی چالوں سے بچا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ تمام صوبوں میں ہم آہنگی کی بھی ضرورت ہے۔ 

حاصل بحث

مندرحہ بالا حقائق کی روشنی میں عیاں ہے کہ پاکستان کے ليے سی پیک کے فوائد بھی ہیں اور خطرات بھی۔اور حکومت وقت کی بہترین حکمت عملی اور اندرونی اور بیرونی سطح پر اچھی کارگردگی ان خطرات کو ٹال سکتی ہے، اور پاکستان سی پیک کی بدولت ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے،۔اور یقینا ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں