آن لائن قرآن ٹیچر کیسے بنیں؟
ٹیچنگ ایک آرٹ ہے جس کے زریعے ہم کچے ذہنوں میں پکے رنگ بھرتے ہیں مگر قرآن ٹیچنگ ایک ایسی ذمہ داری ہے جس کے بارے میں بہت محتاط ہونا پڑتا ہے اور صرف انہی لوگوں کو اس فیلڈ میں آنا چاہیے جو اس کے بارے میں ںسیریس رویہ رکھتے ہیں اور بطور پروفیشن نہیں بطور پیشن اس کو لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
دنیا میں آن لائن ٹیچنگ کا بڑھتا ہوا رجحان
پچھلے تین سالوں سے آن لائن ٹیچنگ کی ڈیمانڈ میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اس کی وجہ کرونا وائرس اور بڑھتی ہوئی بے اعتمادی کی فضا ہے لوگ اب گھر بلا کر پڑھانے سےگریزاں ہیں ۔
قرآن آن لائن ٹیچنگ کا آغاز تو کمپیوٹر کے آنے سے ہی شروع ہو گیا تھا۔مگر باقی مضامین میں آن لائن ہیلپ کچھ سالوں سے دیکھنے میں آئی ہے
پاکستانی اساتذہ کو دنیا کس نظر سے دیکھتی ہے؟
قرآن کی تعلیم ایک پیشہ بن کر سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے اس کے معیار میں کمی آئی ہے اور دنیا میں اب لوگ پاکستانی ٹیچر کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا ہے کیونکہ یہ۔وقت کی پابندی نہیں کرتے،جھوٹ بولتے ہیں اپنی ذمہ ذمہ داریاں پوری نہیں کرتے وغیرہ
یہ رویہ آن لائن قرآن ٹیچرز کو بدلنا ہوگا اس حوالے سے کچھ اہم ٹپس
آن لائن قرآن پڑھانے کا طریقہ
بطور آن لائن لائن قرآن ٹیچر آپ کو درج ذیل نکات پر غوروفکر کرنا اور انھیں اپنی عادت بنانا ہے
تیچنگ سٹائل بہتر بنانا ہے بچوں کو مثالوں اور واقعات سےسمجھایا جائے تاکہ سبق آسانی سے یاد ہو اور بیچ میں مزاح کا استعمال بھی کریں اگر آپ دوران تدریس بچوں کے چہروں پہ مسکراہٹ بکھیرنےمیں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ آپ کی بچوں کے دلوں میں گھر کرنےکی کامیاب کاوش ہے
جتنا وقت طے ہوا ہے ہے اس سے پانچ منٹ زائد دیں عموما آدھا گھمٹہ دیا جاتا ہے تو آپ اسے پنتیس منٹ تک لے جا سکتے ہیں جو آپ کی کریڈیبلٹی میں اضافہ کرے گا۔
آن لائن قرآن ٹیچنگ میں بہتری کے لیے ضروری ہے کہ پر سکون اور شور شرابہ بالکل نا ہو تاکہ آواز کلیر آ جا سکے
جو سبق پڑھا رہے ہیں اس کے باقاعدہ کریکلم نوٹس لیے جائیں تاکہ پڑھاتے ہوئے دقت نا ہو،
آنبلائن قرآن ٹیچر ہونے کے ناطے آپ کی سب سے بڑی ذمہ داری بچوں کے دلوں میں قرآن اور اسلام کی محبت بڑھانا ہے نا کہ اس سے بدظن کرنا سید مودودی فرماتےہیں کہ ایک قرآن یا اسلامیات کا استاد طالباء و طالبات کو متنفر بھی۔کر سکتا اور ایک کیمسٹری اور فزکس کا استاد اللہ سے لو لگانے والا۔بھی بن۔سکتا بات ساری طرز تعلیم کی ہے
کچھ مہارتین جو آن لائن قرآن ٹیچنگ میں آپ کی کارکردگی بڑھا سکتی ہیں وہ ہے کانٹینٹ رائٹنگ اور گرافکس،لکھ کر آپ اپنی تشہیر کر سکتے ہیں اور اس لکھے ہوئے کو دیدہ زیب ڈیزائننگ میں بدل کر اسے بطور نوٹس استعمال کر سکتے ہیں۔
آن لائن قرآن کے لیے سٹوڈنٹس کیسے تلاش کیے جائیں ؟یہ ہر آن لائن ٹیچر کا ایک اہم مسئلہ ہے کیونکہ فی زمانہ اس کام۔میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تو اس کا آسان حل تو یہ ہے کہ ایک پوسٹ ڈیزائن کریں یا کروائیں اور اسے مختلف سوشل میڈیا گروپس میں شئیر کریں۔دوسرا اپنا فیس بک پیج بنائیں اس کے زریعے تشہیر کریں اور بچوں کی کارکردگی پیج پر شئیر کرتے رہیں اس کے علاوہ افورڈ کر سکتے ہیں تو ویب سائیٹ بنوا لیں۔
قرآن آن لائن ٹیچنگ اگر صرف پیسے کے لیے کی جائے تو نرا خسارہ ہے اس کا مقصد نہایت اعلی و ارفع ہے اور ہونا بھی چاہیے،آخرت ہمیشہ دنیاوی مفاد پر مقدم ہونی چاہیے۔اگر کوئی فیس نہیں دے سکتا تو مفت پڑھائیں ۔نیک نیتی سے پڑھائیں تو یقینا اس سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں خود کو بے لوث بنانے کے لیے ضروری ہے وقتا فوقتا اپنی نیت چیک کرتے رہیں
اللہ ہماری نیتوں کو خالص کر لےاور ہمیں صحیح معنوں میں قرآن پڑھنے اور پڑھانے والا بنا دے۔آمین