حالیہ سیلاب مس مینجمینٹ یا عذاب؟
تحریر :روبینہ شاہین
حالیہ سیلاب پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے اتنی تباہی کہ الامان۔۔۔فوٹیج دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ یہ سب حقیقت ہے بلوچستان اور سندھ کی تباہی کے مناظر دیکھے نہیں جاتے دل پھٹنے لگتا بی پی شوٹ کر جاتا ہے ایسے میں سیلاب پہ کالم کیسے لکھوں؟دو دن سے خبریں دیکھنا بند کر دیں ہیں اور دل کو طفل تسلیاں دیتے ہوئے لکھنا شروع کیا ہے
ایک پوسٹ نظر سے گزری کہ تم لوگ جسے عذاب سمجھتے ہو گورا اسے مس مینجمینٹ کہتا ہے
سوال یہ ہے کہ عذاب کیوں آتے ہیں؟جب قومیں اللہ کی تعلیمات بھلا کرمس مینج کرتی ہے یہاں تک حدیں کراس کر جاتی ہے تب سیلاب اور زلزلے آتے ہیں یہی مس مینجمینٹ ہے گورے کی نظر میں۔۔۔
گناہ اور مس مینجمینٹ ایک ہی چیز کے دونام ہیں بس۔۔۔سیلاب اور اسلامی تعلیمات لکھ کر سرچ کریں زرا کہ سیلاب کیونکر آتے ہیں پھر دوسری سرچ مس مینجمینٹ کے لفظ پر ڈال دیں ساری حقیقت عیاں ہو جائے گی۔۔غفلت کی بھی کوئئ حد ہوتی ہے گزشتہ بیس سال سے ماہرین چلا رہے کہ انڈیا دھڑا دھڑ ڈیم بنا رہا مگر نا جی ۔۔۔۔یہ غفلت ہے سستی ہے یا آقا کی غلامی یہی مس مینجمینٹ ہے جو پانی سروں تک تو کیا ہمارے کوٹھوں کے اوپر تک آن پہنچا ہے ماہرین ابھی دوبارہ وارن کر رہے کہ سنبھل جاو وگرنہ اس سے بڑی تباہی آگے منتظر ہے
توبہ حل ہے صرف توبہ نہیں اب چیزیں مینج کرنا ہوں گی جو بگاڑ ہے اسے سدھارنا ہوگا۔۔موجودہ لیڈرز میں سے کس میں اتنا دم ہے کہ وہ کالا باغ ڈیم بنا سکے بس اسی کو آگے لائیں اور ہاں ووٹ اندھے بہرے اور گونگے بن کر نہیں ڈالنا وہ پارٹی جو پانی پر واضح حکمت عملی لے کر آئے صرف وہی حق دار ہے باقی سب کچرا ہے اسے اسی سیلاب میں بہادو وگر نہ یہ تمھیں بہا دیں گیں۔
حالیہ سیلاب مس مینجمینٹ یا عذاب؟