587

حریم شاہ یا مفتی عبدالقوی کا ساتھ دینے سے پہلے سوچیے

تحریر شئیر کریں

حریم شاہ یامفتی عبدالقوی کا ساتھ دینے سے پہلے سوچیے۔آج کل سوشل میڈیا کی ٹاپ ٹرینڈ سٹوری جو حال ہی میں وقوع پزیر ہونے والے غلیظ واقع سے جنم لی ہے۔جس میں حریم شاہ نے عبدالقوی کو تھپڑ مارا اور جوتوں سے پٹائی کی ہے۔حریم شاہ کے مطابق مفتی عبدالقوی نے ان سے نازیبا حرکات کیں اور نکاح کا دعوی بھی کیا۔

ہمارے ہاں حسب توقع دو طبقے وجود میں آ چکے ہیں۔ایک وہ جو عبدالقوی کو علماء کا نمائندہ سمجھ کر سب علماء پر کیچڑ اچھال رہا۔۔۔اور دوسرا طبقہ جو حریم شاہ جیسی عورتوں سے خائف ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا حریم شاہ پاکستانی عورتوں کی نمائندہ ہیں یا عبدالقوی پاکستانی علماء کا نمائندہ؟؟؟؟

سوال کا جواب دینے سے پہلے سوچیں کہ حریم شاہ اور عبدالقوی کن کی پیداوار ہیں۔کن کے ایماء پر دونوں کام کرتے؟کیا انھیں کوئی اور مفتی نہیں ملتا جو کبھی قندیل بلوچ تو کبھی حریم شای کے ساتھ نتھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اگر جواب مل گیا ہے تو مبارک ہو۔دونوں ہی اپنے اپنے نام پر دھبہ ہیں۔جب دو گند ملتے ہیں تو اس سے بڑا گند وجود میں آتا ہے۔

حریم شاہ جیسی عورتیں مہرہ ہوتیں ہیں ۔عبدالقوی کی آڑ میں علماء پر کیچھڑ اچھال کر پاکستان میں اسلام کے خلاف مہم چلانی اور نوجوان نسل کو سیکولرازم کی طرف مائل کرنا ہے ۔یہ ہے درپردہ مشن جس کی آڑ میں یہ کھیل کھیلاجا رہا۔

اسلام ایک عالمگیر دین ہے۔اسلام مخالف قوتیں بڑی تیزی سے دنیا سے اسلام کو مٹا دینے کے در پہ ہیں۔دراصل یہ اسلام کی مقبولیت اور طاقت سے خائف ہیں۔جس کی وجہ سے ایسی اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے تاکہ اسلام کو بدنام کیا جا سکے۔

اللہ رب العزت قرآن میں فرماتے ہیں کہ “یہ لوگ اللہ کے نور کو اپنے مونہہ کی پھونکھوں سے بجھا دینا چاہتے ہیں۔مگر اللہ اس نور کو پھیلا کر رہے گا اگرچہ یہ ان کافروں کو کتنا ہی ناگوار کیوں نا ہو”(التوبہ :٣٢)اور یقینا ایسا ہوگا اور اسے کوئی روکنے والا نہیں۔

حریم شاہ یا مفتی عبدالقوی کا ساتھ دینے سے پہلے سوچیے ایک بار نہیں ہزار بار۔۔ یہ کچھ سیکنڈ کی ویڈیو علماء سے نفرت کی بنیاد پر بنائی گئ ہے۔
وہی علماء جو اس دین کے وارث ہیں۔علماء حقیقی۔۔ مفتی عبدلقوی جیسے لوگ مہرہ ہیں۔صرف کردار جن کو صرف استعمال کیا جاتا۔
میں نے بہت سوچا کہ اس موضوع پہ نہیں لکھو گی ،گند میں ہاتھ کون ڈالے۔مگر تصویر کا اصل رخ دکھانا بھی تو فرض نا۔۔۔بس جبھی قلم اٹھایا ہے۔حریم شاہ یا مفتی عبدالقوی کا ساتھ دینے سے پہلے یہ کالم پڑھیے اور پھر اپنی راۓ دیجیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں