299

رمضان المبارک رحمتوں کا مہینہ,

تحریر شئیر کریں

رمضان المبارک رحمتوں کا مہینہ,

کالم نگار : آمنہ راجپوت

رمضان المبارک کا مہینہ قمری مہینوں میں سے نواں مہینہ ہے، حدیث مبارکہ میں ہے کہ رمضان( شہر اللہ ) اللہ تعالی کا مہینہ ہے- اس مہینے سے اللہ تعالی کا خصوصی تعلق ہے، جس کی وجہ سے تمام مہینوں سے اس کو افضل قرار دیا گیاہے۔ ماہ رمضان میں اللہ تعالی کی خاص تجلیات نازل ہوتی ہے، حدیث مبارکہ میں ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی کی طرف سے خاص رحمتیں برستی ہیں جس سے انسان اپنے گناہوں سے معافی اور نیکیوں میں اضافہ کر سکتے ہیں، اللہ تعالی نے اس مہینے کو مسلمانوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں رکھا جس میں ہم جتنا چاہیے اپنی جھولی کو اللہ تعالی کی دی ہوئی نعمتوں سے بھر سکتے ہیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ رمضان المبارک میں تمام شیاطین کو بند کردیا جاتا ہے، تمام سرکش جنوں کو بند کر دیا جاتا ہے تاکہ وہ کسی بھی مسلمانوں کی عبادت میں رکاوٹ نہ بن سکے۔ جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، مسلمان مومن زیادہ سے زیادہ اللہ تعالی کی دی ہوئی نعمتوں سے فائدہ اٹھا سکیں اور اپنی جھولیاں بھر سکیں، آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا روزہ دار کو اللہ تعالی پسند فرماتے ہیں،روزے دار کی ( منہ کی بو) بی اللہ کے نزدیک مشک کی بو سے زیادہ پسندیدہ ہے، گویا روزے دار اللہ تعالی کا محبوب بن جاتا ہے۔ جنت میں رمضان المبارک کے آنے سے پہلے سال کے شروع سے آمد کیلئے تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں،، جنت کو خوشبوں کی دھونی دی جاتی ہے، اور جس دن رمضان المبارک کی پہلی رات ہوتی ہے اس دن عرش کے نیچے سے ایک ہوا چلتی ہے، جس جنت میں لگے درختوں کے پتے اور دروازوں کے کنڈے بجنے لگتے ہیں۔ اور فضا میں ایک ایسی آواز پیدا ہوتی ہے جو کسی نے پہلے نہیں سنی ہو گی ایک ایسا سماں پیدا ہوتا ہے جو کبھی نہ کسی نے دیکھا ہوگا، حوریں نکلتی ہیں اور پوچھتی ہیں یہ آوازیں کس کی ہے تو جواب ملتا ہے آج رمضان المبارک کی پہلی رات ہے،جس کی وجہ سے یہ استقبال اور انتظامات کیے گئےہیں، رمضان المبارک کو اس وجہ سے تمام مہینوں پر فضیلت حاصل ہے۔ مومن مرد اور عورتیں اس مہینے اپنے رب سے اپنے تمام گناہوں سے معافی مانگ کر اپنی جھولی کو رحمتوں سے بھر سکتے ہیں، اللہ تعالی نے ہمیں یہ مہینہ کسی انعام سے کم نہیں دیا ہم جتنا چاہے اس مہینے میں اپنے رب سے اپنے پورے سال کے کئے ہوئے گناہوں کا کفارہ ادا کر سکتے ہیں، اللہ تعالی نے مسلمانوں کے لیے رمضان المبارک کو بخشش کا مہینہ قرار دیا ہے، جس میں ہمیں اپنے کبیرہ صغیرا گناہ کی معافی اپنے رب کریم سے حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے، رمضان المبارک میں دی ہوئی اللہ تعالی کی طرف سے رحمتیں سمیٹ لینا ایک مومن کی اصل جیت ہے، رمضان المبارک رحمتوں کا مہینہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں