رمضان کی تیاری کریں
رمضان کی آمد میں کچھ وقت باقی ہے اس مہینے سے زیادہ زہادہ فائدہ اٹھانے کے لیے دل دماغ اور جسم کو تیار کیجیے کیونکہ یہ مہینہ رحمت معافی اور بخشش کا مہینہ ہے
رمضان سے پہلے اپنے دل کو پاک کر لیں حسد کینہ لالچ جیسے جذبات کو نکال باہر کریں
نماز کو خوبصورت بنائیں
سب سے پہلے نماز کو وقت دیں ،نہیں پڑھتے تو پڑھنا شروع کیجے اور اگر پڑھتے ہیں تو لمبے لمبے سجود اور رکوع شروع کیجیے
فرض پڑھتے ہیں تو سنت اور نوافل کی ادائیگی کا اہتمام کریں۔
قرآن پر غوروفکر
اس کے بعد قرآن کو پڑھیے سمجھ کر پڑھنا شروع کریں
یہ نئے جہانوں کی سیر کروائے گا اوردل و دماغ کے بند دروازے کھول دے گا۔
رمضان قرآن کا مہینہ ہے یقینی بنائیں کہ اس رمضان میں دو دفعہ دہرائی ضرور کریں ،دو دفعہ سال میں قرآن دہرانا ضروری بھی ہے۔
قرآن کے معنی یاد کیجیے اس کی تفسیر پڑھیے اگر یہ دونوں کام کرچکے ہیں تو قرآن میں تدبر یعنی غوروفکر کیجیے
قرآن خود انسان سے شکوہ کرتا ہے کہ تم قرآن میں غوروفکر کیوں نہیں کرتے یا تمہارے دلوں میں قفل ہیں۔
اور یہ سارے کام رجب میں شروع کر دیں رجب میں نا سہی تو شعبان میں کرنا شروع کر دیں تاکہ رمضان آنے سے پہلے ذہن و دل پوری طرح اس موسم بہار کے لیے آمادہ جائےنئی جائیں۔تاکہ اس کے ہر سیکنڈ سے ثواب حاصل کیا جائے۔اور زیادہ سے زیادہ بامقصد بنایا جا سکے۔اللہ ہمیں رمضان سے ملوائے اور اس کی ہر گھڑی کو بابرکت بنائے۔آمین