424

سسرال میں عزت کیسے؟

تحریر شئیر کریں

سسرال میں عزت کیسے؟

یہ ایک ایسا مسلہ جس کا ہر لڑکیاں شکار رہتی ہیں۔ ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے سسرال میں عزتاور وہ مقام ملے جو اس کا حق ہے۔ بہت سی خواتین اپنے طرز پر سن کچھ کرتی ہیں مگر پھر بھی انہیں یہ شکایت رہتی ہیں کہ انہیں سسرال میں وہ مقام نہیں مل سکا۔

ساس نندوں کو انہیں ہمیشہ شکایت رہی ۔ تو وہ خواتیں کوشش تو کرتی ہیں مگر پھر بھی ان سے کچھ غلطی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے سسرال والوں کو ہمیشہ ان سے شکایت رہتی ہے۔ اگر آپ واقعی عزت مقام چاہتی ہیں تو شادی کے شروع دن میں درج ذیل یہ کام کریں ضرور آپ کو نہ صرف عزت ملے گی بلکہ سسرال والوں کے دل میں آپ کے لئےخاص مقام بن جائے گا۔

1۔ پہلے مشاہدہ کریں ، دیکھیں اور سیکھیں

آپ کو جاتے ساتھ ہی وہاں کھ نہیں بولنا نا کسی بات پر فوری رد عمل دکھانا ہے بلکہ پہلے آپ وہاں کے رہنے والوں کا مشاہدہ کریں۔ ہر ایک کی عادات دیکھ لیں۔ ہر ایک کا رویہ محسوس کریں کہ کون آپ کو دیکھ کر خوش ہورہا ہے کون منہ بنارہا ہے۔ آپ کے گھر والوں سے مختلف اس گھر میں کیا ہے سب غور کریں۔

2۔پہل کریں

آپ اس چیز کا انتظار نہیں کریں کہ کوئی آپ کو کمرے سے خود باہر نکالے گا کہ سنبھالو گھر کام کرو، بلکہ دوسرے دن سے ہی آپ کام میں پہل کریں۔ ساتھ لگ جائیں کہ کیا کام ہے۔ سبقت لے جانے والی لڑکیاں ہی کامیاب ہوتی ہیں۔

3۔مسکرائیں

جب آپ کا اخلاق اچھا ہوگا تو دوسرا انسان چاہ کر بھی کچھ نہیں کرسکتا ہے۔ آپ کی عادت جو بھی ہے وہاں خود کو چینج کریں اور چہرے پر مسکراہٹ لے آئیں۔ ان کے سامنے جب جائیں مسکراتی رہیں۔ کھانا دے رہی ہوں پانی پلارہی ہوں۔ سسرال کے ہر فرد کے سامنے صرف چہرے پر مسکراہٹ رکھیں۔ یہاں تک کہ کوئی تنقید کرے تب بھی جواب نہیں دینا صرف مسکرانا ہے اگر بہت دل ہو تو مسکراتے ہوئے اتنا کہہ دیں کہ کوشش کرونگی سیکھ لونگی۔ بس اور صرف مسکراہٹ کا ساتھ رکھیں۔

4۔ بچوں کو کچھ دیں

آپ کے سسرال میں جہاں بھی جس کے بھی بچے ہوں جب بھی وہ آئیں ان کو ٹافی ، چاکلیٹ یا کچھ بھی دیں وہ ہمیشہ آپ سے ملیں تو خوش ہوں۔ اس طرح آپ کا اچھا تاثر سسرال والوں پر پڑے گا۔

5۔ شوہر پر واری واری جائیں

شوہر جب واپس آئے یا صبح جب جائے اسے صرف محبت دیں اس سے سسرال کی شکایت شروع میں تو ہر گز نہ کریں۔

6۔ اللہ سے عزت کے لئے دعا کرتی رہیں

ہم صرف شادی سے پہلے یا شادی کے دن بس دعا مانگ لیتے کہ ہماری عزت رکھنا لیکن یہ دعا ہمیں ہر روز ہر نماز میں مانگنی ہے۔ عبادت کا خاص خیال رکھیں اور اللہ سے دعا مانگتے رہیں کہ وہ سسرال میں آپ کی عزت رکھے اور اعلیٰ مقام دلوائے۔

7۔ چھوٹی چھوٹی شکایت نا لگائی

چاہے آپ اپنے گھر پر بات کریں یا شوہر سے چھوٹی چوٹی شکایت نہ کریں۔ کچھ چیزوں کو نظرانداز کریں۔ کچھ باتوں کو بھول جائیں۔ شکایت رشتوں کو کمزور کردیتے ہیں۔

ان باتوں پر عمل کر کے تو دیکھیں آپ کی زندگی ضرور خوبصورت ہوگی۔

سسرال میں عزت کیسے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں