440

طیب اردگان کے بیان سے عرب ممالک آگ بگولہ ہوگۓ

تحریر شئیر کریں

طیب اردگان کے بیان سے عرب ممالک آگ بگولہ ہوگۓ ہیں۔
ترکی کے صدر طیب اردگان نے عرب ممالک کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جس سے عرب ممالک غصے سے کھول رہے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ وہ اپنے تئیں ترکی کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات بھی ختم کر دینا چاہتے ہیں۔

طیب اردگان نے آخر ایسا کیا کہہ دیا جو عرب ممالک اپنے برادر ملک کے لیے اس نہج پر پہنچ گۓ ہیں۔طیب اردگان کے الفاظ “خلیج کے بعض ممالک ترکی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔اور ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے”یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جو لوگ آج سوالوں کے گھیرے میں ہیں۔کل تک وجود میں بھی ناتھے۔شاید آنے والے کل میں بھی وہ موجود نا رہیں۔جب کہ اللہ کی مرضی سے ہم اس خطے میں اپنا پرچم لہراتے رہیں گے۔”

“یو اے ای” اور “بحرین” کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ان پر انگلیاں اٹھائی جا رہیں انہی کو مخاطب کرتے ہوۓ طیب اردگان نے للکارا ہے۔طیب اردگان کے بیان سے عرب آگ بگولہ ہوگۓ ہیں۔اور شدید غم و غصہ کی حالت میں ہیں۔آنے والے وقتوں میں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔کون جانے۔۔۔۔مگر 2021 ء اس حوالے سے بہت اہم ہے جو تبدیلیاں گردو نواح میں ہو رہیں ہیں لگتا وہ کسی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہوں گیں۔واللہ اعلم بالصواب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں