ملک سارا کھا گئے
کالم نگار:روبینہ شاہین
وطن عزیز میں 6 ستمبر کو دفاع پاکستان منایا گیا، کیا دفاع کا دن منانے سے دفاع وطن کے تقاضے پورے ہوتے ہیں ؟میں نے خود سے سوال کیا،ہوتے تو آج میرا ملک یوں پانی میں بغیر ملاح کے یوں ہچکولے نا کھا رہا ہوتا ،
کل ہی ایک شعر نظر سے گزرا
ہم دیمک سے بچاتے رہے گھر اپنا
اور کرسی کے چند کیڑے ملک سارا کھا گئے
کتنی خوبصورتی سے سارا المیہ بیان کر دیا ہے کہنے والے نے،اس وقت گھر کی فکر کرنے کی بجائے ملک بچانے کی فکر کرنی چاہیے_ہمارا ملک چند لیڈروں کے ہاتھوں دھینگا مشتی بنا ہوا ہے جو فٹ بال کی طرح نوک قدم پہ رکھے ادھر ادھر اچھالتے پھر رہے ہیں۔
یہودیوں کی مشہور زمانہ بال کانفرنس جو بعد ازاں لیک آوٹ ہوگی میں آٹھارویں صدی میں یہ طے پایا تھا کہ مسلمانوں کو میڈیا کے زریعے کنٹرول کیا جائے گا اور کرپٹ ترین لیڈرز مسلمانوں کے ہوں گے اور یہی ہو رہا ہے ذہنی غلام بھلا کب سوچتے ہیں سوچتے تو غلام ہوتے؟
ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے بنی اسرائیل نے فرعون سے نجات پا لی تھی مگر لیڈر موسی علیہ السلام کی سربراہی میں اللہ ہمیں صالح قیادت کب دے گا؟اے اللہ ہم ڈوب چکے گناہوں میں ھی اور سیلاب میں بھی، نجات صرف تو دے سکتا اور کوئی نہیں
نیلسن منڈیلا کی قیادت میں کالوں نے آزادی حاصل کی،مثالیں بہت سی ہیں مگر پاکستانی یوم دفاع ہی نہیں منائیں پاکستان کو دیمک کے کیڑوں سے بھی بچائیں،جو باقی بچا کچھا ملک بھی کھا جائیں گے۔
یوم دفاع منانے والو اللہ نے ملک دیا تھا مگر تم نے اس کی رکھوالی نہیں کی ،دھرتی تو ماں ہوتی ہے آج ہماری دھرتی ماں تار تار ہے اور اپنے کسی بیٹے کی آمد کی منتظر پتہ نہیں کب آئے گا؟
نا ہم نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کر سکے اور نا ہی جغرافیائی ۔۔۔اگر کرتے تو آج ٹرانس جینڈر کا قانون نافذ نا ہوتا،جنسی بے راہ روی جو مغرب کو لے ڈوبی آج وہی قانون ریاست مدینہ پر بھی لا گو کیا جا رہا ہے عمرآن خان،نوز شریف ،شہبازشریف اور مریم نواز بتائیں کہ وہ کل روز قیامت اللہ کو کیا منہ دکھائیں گے؟
ملک سارا کھا گئے