391

مولانا کی عمرآن خان کو دعوت تبلیغ

تحریر شئیر کریں

مولانا کی عمرآن خان کو دعوت تبلیغ

اسلام آباد: مولانا طارق جمیل نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو تین دن تبلیغ میں گزارنے کا مشورہ دے دیا۔ بنی گالہ میں لیلۃ القدر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ زندگی کے 50 سال تبلیغ دین میں گزرے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کے لیے تین دن تبلیغ میں گزارنا بہت مفید ہوگا۔ انہوں نے

مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ (پی ٹی آئی ورکرز) عمران خان کو ساتھ لے جائیں۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ آج سب یہاں موجود ہیں۔ 1947

میں 27 تاریخ کو مسلمانوں کے ووٹ سے پاکستان بنا۔ عمران خان نے کہا کہ اقبال کے شاہین بننے کے لیے ہم سب کو علامہ اقبال کے نظریے کو سمجھنا چاہیے۔ ہمیں اپنی زنجیریں توڑنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ریاست مدینہ کے اصولوں پر کھڑا ہونا ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں