294

کامیابی کے چار گر

تحریر شئیر کریں

کامیابی کے چار گر

اکیسوی صدی در حقیقت تیزی سے تبدیلی کا دور ہے۔ ٹیکنالوجی کی وجہ سے یہاں روز تیزی سے تبدیلی ہورہی ہے ۔ روز معلومات پہلے سے زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔ اس وجہ سے لوگ بھی پریشان ہیں ۔ ہر کوئی اپنے مستقبل کو لے کر کنفیوز ہے کہ کس طرح کامیابی حاصل کرے چاہے وہ طالب علم ہو جاب کر رہا ہو یا بزنس مین ہو ہر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ آنے والے دس سال اس کے لئے کیسے ہونگے۔ اکیسوی صدی میں کامیاب انسان صرف وہی ہوسکتا ہے جو مستقل مزاج ہو۔ اور کس بنیاد پر آج کے انسان کو کامیابی مل سکتی ہے ملاحظہ کریں ۔

منظم سوچ رکھنا

آپ کسی بھی فیلڈ میں آگے بڑھنا چاہتے ہوں چاہے وہ فلاسفر ہو یا سائنٹسٹ یا پھر فزیالوجسٹ بننے کا خواب ہو یا آرٹسٹ غرض کہ ہر فیلڈ میں کامیابی کے لئے چاہئے منظم سوچ اوردماغ۔ اکیسویں صدی میں وہی کامیاب ہوسکتا ہے جو منظم سو چ رکھتا ہو۔ ایک تحقیق کے مطابق آپ کو کسی بھی فیلڈ میں کامیابی کے لئے دس سال کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ اور دس سال بعد وہی کامیاب ہوسکتا ہے جو اپنے فیلڈ کو لے کر منظم طریقے سے کامیابی کے مراحل طے کرے۔ اگر آپ نے منظم طریقے سے کرنے کی کوشش نہیں کی تو آپ خود تو اپنے لئے اکسپرٹ ہوسکتے ہیں مگر دنیا آپ کو ایکسپرٹ نہیں مانے گی۔

دماغ کی ترکیب

آپ دن بھر میں روز کتنی معلومات جمع کرتے ہیں؟ جیسے آپ کسی سوشل سائٹ پر جاتےہیں ٹیوٹر ، فیس بک ، انسٹا اور واٹس ایپ وہاں سے ڈھیروں معلومات آپ کو ملتی ہے پھر آپ کوئی کتاب پڑھتے ہیں وہاں نئی چیزیں سیکھنے کو ملتی ہے پھر آپ اپنے دوستوں اور مختلف لوگوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تب بہت سی نئی چیزیں سننے کو ملتی ہیں مگر کیا آپ یہ سب چیزیں یاد رکھ پاتے ہیں؟ تحقیق کے مطابق جتنی معلومات ہم روز حاصل کرتے ہیں ان میں سے اسی فیصد بھی ہمارے دماغ میں نہیں رہتی۔ دماغ کی ترکیب اسی کو کہتے ہیں کہ آپ کا دماغ اپنی مر ضی اور ضرورت کے مطابق چیزوں کو یاد رکھے۔ تمام معلومات میں صرف وہی ذہن میں رکھے۔ ایسے دماغ والے ہی کامیاب ہوسکتے ہیں جو اپنے دماغ میں وہی چیزٰیں یاد رکھتے ہیں جو ان کے کام کی ہوتی ہیں۔


تخلیقی صلاحیت کا حامل


تخلیقی دماغ کن لوگوں کے پاس ہوتا ہے جن کے ذہن میں سوالات ہوتے ہیں جو غلطی کر کے اس سے سیکھتے ہیں۔ مسائل کا حل نکالتا ہے سوچتا ہے اور دوسروں سے مختلف سوچتے ہیں۔ یہ تب ہی ہوگا جب آپ کا دماغ منظم سوچ رکھتا ہوگا تب آپ دوسروں سے مختلف سوچ سکتے ہیں۔


دوسروں کو عزت دینا


کامیابی کے لئے بہت ضروری ہے کہ آپ اخلاقی طور پر بھی ایک بہترین انسان ہوں۔ دوسروں کو برداشت کرنا اپنا غصہ ظبط کرنا اور کسی کا مذاق نہ اڑانا یہ باتیں بچپن سے ہمیں سیکھائی جاتی ہیں مگر عملی زندگی میں اس کا بہت عمل دخل ہے اگر ہم کامیابی چاہتے ہیں تو بہت ضروری ہے کہ ہم دوسروں کو عزت دیں۔ کیونکہ جب آپ کسی کے ساتھ بھلائی کرتے ہیں تب آپ اپنا فائدہ کرتے ہیں کیونکہ ایسا نہین ہوسکتا کہ آپ دوسروں کی بھلائی چاہیں اور آپ کے ساتھ برا ہو۔ آپ بھلائی کرتے ہوئے اس شخص سے ہی بھلائی کی امید نہ رکھیں بلکہ خدا سے اچھی امید رکھیں۔
کامیابی آپ کی منتظر ہے آج سے ان باتوں پر عمل کرنا شروع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں