کن لوگوں سے بچ کر رہنا چاہیے؟
زندگی میں اگر کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ان نو لوگوں سے بچ کر رہیں جن کی وجہ سے آپ کی زندگی مشکل میں پڑ سکتی ہے۔
1سست لوگ
کہتے ہیں جو کہیں جاتے نہیں وہ کہیں جانے بھی نہیں دیتے سست انسان آپ کو اپنے ساتھ باندھ کر مار دیتا ہے۔ ان لوگوں سے آپ کو بچ کر رہنا ہے اور ایک بات یاد رکھیں بچنے میں اور لڑنے میں فرق ہے آپ کو ان سے لڑنا نہیں ہے بس بچاو کرنا ہے۔ سست لوگ آپ کی انرجی کو بھی ضائع کردیتے ہیں اس لئے ان کے ساتھ رہنا چھوڑ دیں۔
2خون چوسنے والے لوگ
پیراسائٹ کا نام تو سب سے سنا ہوگا پیراسائٹ کیڑا یا جانور اسے کہتے ہیں جو دوسرے جسم میں رہ کر اس کا پروڈئوس کردہ غذ لیتے ہیں جب کہ خود کچھ پروڈیوس نہیں کرتے۔ اسی طرح کچھ انسان کی فطرت میں بھی یہی پایا جاتا ہے وہ آپ کی صلاحیتیں ، طاقت آپ کی توانائی سب چوس لیتے ہیں ۔ آپ ان کے ساتھ رہ کر اپنی آپ کوختم کردیتے ہیں۔ ایسے انسان سے بھی آپ کو لازمی بچنا ہے۔
3مطلبی لوگ
یہ وہ لوگ ہیں جو صرف اپنا فائدہ دیکھتے ہیں اورآپ کو اپنے مطلب کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ اپنا فائدہ آپ سے حاصل کرتے ہیں اور مطلب ختم ہونے پر آپ کو کہیں نظر نہیں آتے ایسے لوگوں سے بھی لازمی بچ کر رہیں ۔ یہ آپ کے دوست بن کر رہتے ہیں مگر دوست نہیں ہوتے بلکہ یہ آپ کی کمزوریاں تلاش کرتے ہیں۔
4حاسد لوگ
جو آپ کی خوشی اور کامیابی سے حسد کرتے ہیں۔ وہ آپ کی کامیابی کا کریڈیٹ کبھی آپ کو نہیں دیتے وہ کبھی آپ کو نہیں سراہتے ایسے لوگوں سے دور رہیں یہ آپ کا وقت ضائع کرتے ہیں۔
5خود کو مظلوم سمجھنے والے
جو اپنی ہی نظر میں مظلوم ہوتے ہیں ان کے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہوتی ہیں یہ ڈسٹرب ہوتے ہیں اور پھر ہر
کسی پر الزام دینے لگتے ہیں ایسے لوگوں سے بھی بچنا ہے۔
6خود پسند لوگ
ایسے لوگ جو بس اپنی تعریف کرتے رہیں جو خود کو ہی دنیا کا بہترین انسان سمجھیں اور آپ کو بے عزت کرتے رہیں ایسے انسان سے بھی بچنا بہتر ہے۔
7جھوٹے لوگ
جو بات بات پر جھوٹ بولتے ہوں جن کی بات پر یقین کرنا مشکل ہو ان سے بھی دور رہناچاہیئے۔
8غضیلے لوگ
ہر وقت غصے میں رہنے والے لوگوں سے بھی دور رہیں یہ آپ کا کوئی بھی نقصان کرسکتے ہیں آپ کو دکھ بھی پہناسکتے ہیں۔ کیونکہ یہ بد اخلاق ، بد زبان اور چڑ چڑے ہوتے ہیں۔
بدنام لوگ8
ایسے گنہگار جو اپنے گناہ کو فخر سے بتاتے ہوں ایسے لوگوں سے بھی دور رہیں۔
یہ ان اقسام کے لوگ ہیں جو آپ کو آگے بڑھنے سے روکتے ہیں چاہے وہ روحانی ترقی ہو یا دنیاوی۔۔۔لہذا ان سے بچ بچا کر چلیں۔
کن لوگوں سے بچ کر رہنا چاہیے؟