یکم مئ یوم مزدوراں “مزدروں کے عالمی دن کے موقع پر اہم تحریر
بیگم ناجیہ شعیب احمد
“پتر! رخصت لے لی، گھر کب آرہے ہو؟ میں اور تمہارے ابا جی ہر پل تمہاری راہ تکتے رہتے ہیں۔ اور وہ تمہاری منگ وہ بھی بے تابی سے ایک ایک دن گن رہی ہے۔ بس میں نے کہہ دیا، اس مرتبہ لمبی رخصت لو اور رخصتی کروا کر لے آؤ اپنی منگ کو”.
“ماں جی ! اس وقت پوری قوم و ملت سخت خطرے میں ہے۔ حالات جیسے ہی سازگار ہوں گے، میں آپ سب کے پاس آجاؤں گا۔ بس آپ لوگ دعا کیجیے سب کچھ ٹھیک ہو جائے۔ ماں جی! یہاں روز ہزاروں لوگ اپنے پیاروں کی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ ایسے نازک اور حساس وقت میں اپنی خوشیوں کے شادیانے نہیں بجوا سکتا؟ آپ نے میری تربیت ایسی کی ہے کہ میں ذاتی مفاد کے لیے اپنے فرائض منصبی سے کوتاہی کروں؟ نہیں نا۔۔۔۔۔!
پیاری ماں جی! آپ دعا کریں کہ آپ کا بیٹا اپنے پیشے کا حق ادا کر کے بارگاہ الہٰی میں سرخرو ہو جائے۔”
“میرے لال! ماں صدقے ماں قربان۔ رب سوہنا تیری نیت قبول کرے۔
فی امان اللہ”۔
“جی، جی حاجی فضل الرحمن بول رہا ہوں۔ جی، جی عابر میرا ہی پتر ہے۔ کیا جی! رخصت دے دی۔ شکر رب کا۔”
یہ بھی پڑھیے
حقوق و فرائض کی جنگ اور ہمارے رویے
کپیٹن ڈاکٹر عابر الاسلام نے اپنا پیشہ نبھانے میں رتی برابر کوتاہی نہیں برتی۔ دن رات ایک کر دئیے تھے۔ مگر اللّٰہ کو یہی منظور تھا۔
یکم مئی : قدرت نے ایک فرض شناس فل ٹائم “مزدور” کو دائمی چھٹی کا پروانہ جاری کردیا تھا۔ اسے گارڈ آف آنر پیش کرنے کے بعد خصوصی پروٹوکول کے ساتھ ابدی گھر روانہ کردیا گیا۔