531

صحابہ ؓکی بستی

تحریر شئیر کریں

صحابہ ؓکی بستی

آمنہ مفتی

صحابہ ؓ اکرام کون تھے؟


صحابہؓ کے بارے میں کوٸی کیا لکھ سکتا ہے۔ ان کی تعریف بیان کرنا چاہے تو کہاں تک کررسکتا ہے۔ کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ کوٸی اور ہی مخلوق تھی خالق کی۔ جنہیں خالق دو جہاں نے خاص کر کے بنایا۔شاید ان کا خمیر ہی محبت،خلوص،دیانت، امانت اور صداقت سے گوندھا گیا تھا۔ آج جب ہر طرف سفارش،دھوکہ،جھوٹ اور ملاوٹ دیکھتی ہوں تو مجھے صحابہؓ کی دیانت،سچاٸی اور امانت داری یاد آتی ہے۔ جب بھاٸی کو بھاٸی سے صرف جاٸیداد کے لیے لڑتے دیکھتی ہوں تو مجھے صحابہؓ کا ایمان یاد آتا ہے۔۔کیا لوگ تھے وہ جن کی نظر میں ان چیزوں کی اہمیت تھی ہی نہیں۔ جن کے لیے ان کا ایمان ہی سب کچھ رہا۔ اور ہم کیسے لوگ ہیں جن کے لیے ایمان کچھ ہے ہی نہیں۔ ایسا لگتا ہےکہ اب ہم میں ایمان،حیا، شجاعت،غیرت،دیانت، امانت داری اور صداقت کچھ بھی باقی نہیں رہا۔

صحابہ ؓ کی بستی


مجھے صحابہؓ کی بستی یاد آتی ہے۔وہ بستی جو ایمان والی تھی۔
وہ بستی جس میں قرآن ہی ان کا سب کچھ تھا۔
وہی بستی جہاں حیا فخر کیاکرتی تھی
اور وہی بستی جہاں دیانت تخت پر بیٹھا کرتی تھی۔ مجھے وہ بستی بہت یاد آتی ہے جہاں نہ کوٸی چھوٹا تھا نہ بڑا سب ایمان والے برابر ہوا کرتے تھے۔


اور صحابہؓ کون۔۔؟؟


وہی صحابہ جن کے بارے میں سرکار دو عالم صلى الله عليه واله وسلم نے فرمایا..
میرے صحابہؓ تاروں کی مانند ہیں۔۔
ایسے تارے جن کی روشنی نے سورج کو بھی مات دے دی۔ وہ تارے جن کی پیروی کرنے والا کبھی ناکام نہیں ہو سکتا۔ جن کی محبت ایمان کا حصہ ہے۔جن کی الفت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ آنکھوں کو حسرت ہے کہ اسی بستی کی کوٸی چھوٹی سی جھلک نظر آجاٸے۔ کوٸی ایسا منظر جو پھر سے فخر کرنے کا موقع دے۔ہاں وہ لوگ نظر نہیں آسکتے کیونکہ ان کا تو خمیر ہی الگ تھا۔۔


وہ بستی وہ ایمان والوں کی بستی
وہ بستی وہ فخر دوعالم صلى الله عليه واله وسلم کی بستی
وہ بستی جسے خود نبی نے سجایا
صحابہؓ کو اس کا چمن پھر بنایا
ہے آنکھوں کو حسرت وہ منظر میں دیکھوں
وہ بستی اور اس کے اندرکو دیکھوں
میں دیکھوں صحابہؓ کو اور انکے ایماں کو دیکھوں
جو پڑھتے تھےوہ اس ہی قرآں کو دیکھوں
وہ بستی وہ ایمان والوں کی بستی۔۔
ہے حسرت اسی بستی والوں کو دیکھوں۔۔
ایمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں