357

افغانستان میں آج عید منائی جا رہی ہے

تحریر شئیر کریں

کابل: طالبان کی زیر قیادت افغان حکومت نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ ملک بھر میں کل عیدالفطر منائی جائے گی۔ افغانستان کی سپریم کورٹ کے سربراہ مولوی عبدالحکیم کے مطابق ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں اور ملک میں عیدالفطر اتوار کو منائی جائے گی۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق فراہ، غزنی، قندھار اور غور سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی عید الفطر کا اعلان کرتے ہوئے تمام افغانوں کو عید کی مبارکباد دی۔ ادھر سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں عید الفطر پیر کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے ملاقاتیں ہوئیں تاہم چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ شوال کے چاند کے حوالے سے شاہی اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کل یکم مئی بروز اتوار 30 رمضان المبارک ہو گا۔ شاہی اعلان کے مطابق مملکت میں عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو منائی جائے گی۔

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ آج 29 رمضان المبارک کی شام شوال کا چاند خود دیکھنے کی کوشش کریں۔ متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں 29ویں رمضان اتوار کو ہے اور اسی روز رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان میں ماہرین فلکیات نے شوال کا چاند 2 مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کی تھی جس کے پیش نظر عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 30 اپریل اور یکم مئی کو دوپہر 1 بجکر 28 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں غروب آفتاب اور چاند دیکھنے کا دورانیہ 40 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 89 منٹ ہوگا۔ اس لیے مطلع صاف ہونے کی صورت میں ملک کے مختلف حصوں میں شوال کا چاند پیر کی شام نظر آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں