ایمازون کیا ہے؟؟؟؟
ایمازون، ایمازون آ خر کیا ہے یہ ایمازون؟؟؟؟ ہم روز کسی نہ کسی حوالے سے ایمازون کا نام سنتے ہے آ ئیں سادہ الفاظ میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ ایمازون ہے کیا۔
ایمازون کی بنیاد
1995 میں جیف بیزوس نے واشنگٹن کے شہر ایٹل میں ایمازون نامی کمپنی کی بنیاد رکھی جو بتدریج ترقی کرتے ہوئے انٹر نیٹ پر کاروبار کے حوالے سے دنیا کی ضرورت بن گئ ۔
ایمازون کی مصنوعات
ایمازون نے اپنے کاروبار کی شروعات کتابوں کی online خریداری سے کی 1990 تک دیگر شعبوں میں بھی قسمت آزمائی اور ایمازون کی یہ حکمت عملی کامیاب رہی ۔ایمازون کی مقبولیت مذید تب بڑھی جب ایمازون نے میوزک ، ڈی وی ذیز کے علاوہ صارفین کے کے دیگر ضروریات زندگی جسے کلاوڈ سروسز ، ڈیوائسز اور ویڈیو سڑمینگ سروسز دی۔
ایمازون کی کامیابی کا راز
ایمازون کی کامیابی کی بڑی وجہ صارف تک دستیاب اشیاء کی بروقت ترسیل کا نظام ہے مصنوعی ذہانت سے لیس ایمازون کی اپنی ایجاد الیکسا ایمازون کی مزید مقبولیت کا باعث بنی۔
ایمازون کے سیلر لسٹ میں پاکستان کی شمولیت
ایمازون کو دنیا ئے تجارت کا کنگ کہا جائے تو بےجا نہ ہوگا تاہم 2020 کے شروع میں ایمازون کی تجارت میں پاکستان کا کوئی حصہ نہیں تھا لیکن وزارت تجارت کی طرف کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں بالا آخر پاکستان ایمازون کی سیلر لسٹ میں شامل ہوا ۔اب پاکستان میں رہتے ہوئے بھی چند بنیادی شرائط کے بعد پاکستان سے کاروبار کرنا ممکن ہے۔
ایمازون میں شمولیت کےلئے قابلیت
ایمازون پر کاروبار کرنے کے لئے کسی خاص ڈگری کی ضرورت نہیں البتہ ایمازون پر کامیاب ہونے کےلئے انگلش کی سمجھ بوجھ کے ساتھ ٹرننگ نہایت ضروری ہیں ۔۔۔۔۔
نازنین اظہر