دورہ قرآن پارہ 2
ابتدا سے ربع تک
امت مسلمہ کے لئیے بڑی خوشخبری
تحویل قبلہ کا اعلان ہوتا ہے ، جس کا مقصد امت کی تشکیل ہے اور یہ واضح کردیا جاتاہے کہ اب امت مسلمہ کو امت وسط قرار دیا جائے گا
یعنی ایک ایسا اعلیٰ اور اشرف گروہ جو امت مسلمہ کی امامت و پیشوائی کا فریضہ دنیا میں انجام دے
( پارہ 2۔۔۔۔رکوع 17 )
صرف رسولﷺ کا لایا ہوا نظام ہی برحق ہے
اس نظام کو عملاً پوری دنیا میں نافذ کرنے کی سعی و جہد کی جائے،رسول ﷺ نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ اس فریضے کی ادائیگی میں لگا کر لوگوں تک قرآن کا پیغام پہنچایا،اور اس کے نفاذ کی کوششوں کا حکم دیا
(پارہ 2…رکوع 17 )
رسول تم پر گواہ ہیں
امت مسلمہ سوچ لے کہ !! وہ اس فریضے کو کیسے ادا کررہی ہے ؟امت روز محشر نبی کریم کا سامنا کیسے کرے گی ؟ جبکہ وہ ہمارے خلاف گواہی دیں کہ ہم نے قرآن کے احکامات کو پس پشت ڈالا ۔
(پارہ 2… رکوع 17)
مشکل وقت میں اللّٰہ کو مطلوب رویہ
دنیاوی زندگی آزمائش سے پُر ہے۔ خوف، بھوک اور جان و مال کے نقصانات سے بھی لیکن اللّٰہ کے مومن بندے صبر کرتےہیں اقامت نماز سے اللّٰہ کی طرف رجوع کرتے ہیں، اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے
(پارہ 2 – رکوع 18)
وہ ذبیحہ جس پر خدا کا نام نہیں لیا گیا
مردار، خون اور سور کا گوشت حرام ہیں۔ اور وہ ذبیحہ جس پر اللّٰہ کا نام نہیں لیا گیا۔
تین صورتوں میں حرام اشیاء کھائی جا سکتی ہیں۔ 1. *اگر جان خطرے میں ہو اور علاج کی کوئی دوسری صورت نہ ہو، 2. *دل میں اللّٰہ کے قانون کو توڑنے کی خواہش نہ ہو*, 3. *صرف اتنی مقدار استعمال کریں جتنی ضرورت ہو*
(پارہ 2 – رکوع 21)
قرآن میں کفر کی بیان کی گئی صورتیں
- انسان سرے سے خدا کے اقتدار اعلی کو نا مانے۔
- اللّٰہ کو تو مانے لیکن اس کے احکامات و فرامین کو قانون تسلیم نا کرے۔
- اللّٰہ کی ہدایت کو تسلیم کرے لیکن پیغام لانے والے انبیاء کو نہ مانے
- پیغمبروں کے درمیان اپنی پسند کی بنیاد پر تفریق کرے۔
- جو عقائد و قوانین بتائے گئے ہیں انہیں اپنی پسند سے قبول کرے اور باقی کو رد کرے
- نظریے کے طور پر سب کو تسلیم کرے لیکن عمل سے نافرمانی کرے اور اس پر ڈٹ جائے۔
محاسبہ نفس
(پارہ 2 – رکوع 19)
*دوسرا پارہ ربع تا نصف
آیاتِ بِر…نیکی دراصل کیا ہے
مومن کی زندگی کا ایک مکمل نقشہ وضع کرتی یہ آیات مشتمل ہیں
۱- ایمانیات (اللہ , یومِ آخرت , فرشتوں , تمام کتبِ آسمانی ,انبیاء پر کامل ایمان و یقین)
۲- معاشرت( رشتے داروں,احباب,اہلِخانہ، مساکین اور یتیم و یسیر افراد, جہاد فی سبیل اللہ کیلیئے مال خرچ کرنا)
۳- عبادات ( اللہ کے ذکر کیلیئے نماز قائم کرنا , زکٰوۃ کی ادائیگی )
۴- اخلاقیات (:اپنے عہد کی پاسداری , چاہے وہ عہد ایمان کی صورت میں اللہ سے کیا ہو , یا دنیاوی معاملات و مناصب کے تحت انسانوں سے )…
سورہ بقرہ۔رکوع نمبر 22 دوسرا پارہ
صبر اور استقامت کی روش مومن کا شعار
اللہ کے دین اور اسکے احکامات کو قائم کرنے والوں پر بھی آزمائشی حالات آتے ہیں.. ان تمام مصائب و آلام کے دوران صبر و استقامت کی روش اختیار کرنیوالوں کو متقین کہا گیا , آخرت میں یہی لوگ تصدیق کرنے والے صدیقین میں شمار کیئے جائینگے….
سورہ البقرہ – رکوع نمبر 22 – دوسرا پارہ
اسلامی حدود کے نفاذ میں زندگی ہے
احکام قصاص , اسلامی معاشرے میں جرائم اور قتل و غارت کی افزائش روکنے کا انتہائ مؤثر اور کارآمد ذریعہ ہیں..ان کے نفاذ سے معاشرے کے لوگوں میں انسانی جان کی حُرمت کا صحیح شعور پیدا ہوتا ہے… ورنہ چھوٹے چھوٹے اختلافات پر جان لیوا جھگڑے سوسائٹی کا روگ بن جاتے ہیں…
سورہ البقرہ – رکوع نمبر 22 -دوسرا پارہ
نزول قرآن کے لئے ماہ رمضان کا انتخاب
رمضان , نزولِ قرآن کا مہینہ , اللہ کی عطاکردہ اس عظیم نعمتِ ہدایت کی شکرگزاری اور اللہ کی کبریائ کے اعتراف کے طور پر اس پورے مہینے کے روزے فرض قرار دیئے گئے ہیں.. تاکہ معاشرے میں منکرات سے پرہیز کی قوت پیدا کی جاسکے اور قرآن پر عمل اور اسکی دعوت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی عملی طاقت حاصل ہوسکے….
سورہ البقرہ – رکوع نمبر 23 – دوسرا پارہ
کمزور کا مال غصب کرنا۔۔۔کبیرہ گناہ
رشوت , سفارش اور طاقتور عہدوں کی دھونس کے عوض کمزور کا مال ہڑپ کرلینا کبیرہ گناہوں میں شمار ہوتا ہے جسکے باعث دنیا کی رسوائ اور آخرت میں جہنم کا عذاب یقینی ہے…ایسے ظلم پر مبنی معاشروں میں ہر انسان کی زندگی جبر کا شکار ہوجاتی ہے اور معاشرے کے کمزور طبقات اپنی حق تلفی کی کڑھن میں جرائم کی طرف مائل ہوجاتے ہیں..
رکوع نمبر 23 – دوسرا پارہ
خودساختہ رسوم و رواج اور دنیاوی شخصیات کی اندھی تقلید کو نیکی سمجھنا انتہائ گمراہ کن روش ہے.. اسلامی تعلیمات بہت واضح اور روشن ہیں انکے مقابلے میں بے حقیقت انسانی نظریات و مشاہدات کو اہم سمجھنا گمراہی کا دَر کھول دیتا ہے …
سورہ البقرہ- رکوع نمبر 24- دوسرا پارہ
بلاشبہ انسانی خون بہانا بہت برا فعل ہے- لیکن حق کا راستہ روکنا, اللہ کے دین اور رسول سے دشمنی اس سے بھی بڑا گناہ , ایسے فتنہ انگیز افراد اور گروہ کے مقابل شمشیر کا استعمال بعض صورتوں میں جائز قرار دیا گیا..بشرطیکہ حدوداللہ سے تجاوز نہ ہو..
سورہ البقرہ- رکوع نمبر 24- دوسرا پارہ
حج کے دوران ہر طرح کے نفسانی اور شہوانی اعمال سے گریز کا حکم ہے , مگر سفرِ حج کے دوران کاروباری معاملات اور ضروریات جاری رکھنا حرام یا مانع نہیں… رزقِ حلال کا حصول اللہ کا فضل تلاش کرنے جیسا ہے جو سفرِ حج کے دوران بھی جاری رکھا جاسکتا ہے ….
سورہ البقرہ – رکوع نمبر 25 –
نصف تا ثلث
دنیا کے دو کردار مگر انجام مختلف
1۔۔خداکے نام پر جھوٹی قسمیں کھانے والے،چرب زبان افراد جن کی گفتگو سننے والوں کو بھلی لگے در حقیقت وہ بدترین دشمن حق ہیں اور ان کی ساری دوڑ دھوپ ذاتی مفاد اور دنیا میں فساد کے لئے ہے۔
2۔۔دوسری طرف وہ افراد یا گروہ جو رضائے الٰہی کی طلب میں بغیر کسی صلے کے جان کی بازی لگاتے ہیں
رکوع نمبر۔۔۔25
جزو نہیں کُل کی تقلید مطلوب ہے
بارگاہ الہی میں اسلام کی وہی تقلید قابل قبول ہے جو مکمل ہو،خیالات سے لے کر نظریات و معاملات تک زندگی کے ہر پہلو میں اسلام کے کسی ایک جزو کو اختیار کرکے ہم مکمل مسلم ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔
اسلام فرد کو ادخلو فی السلم کافة کا حکم دیتا ہے
رکوع نمبر۔۔۔۔9
انسانیت کا آغاز مکمل ہدایت کے ساتھ ہوا
خدا فراموش سیکولر نظریات کے برعکس قرآن ہمیں بتاتا ہے کہ انسان نے ہدایت کی مکمل روشنی میں اس دنیا پر قدم رکھا ہے۔لیکن اس نے مختلف راستے صرف اس لیے اختیار کئے کہ وہ اپنے حق سے زائد کی لالچ میں دوسروں پر زیادتی کرنا چاہتا تھا
دین کا راستہ کبھی پھولوں کی سیج نہیں رہا، کہ آمنَّا کہیں اور جنت مل جائے۔
اللہ تبارک تعالیٰ نے صاف فرمادیا کہ اہل ایمان آزمائشوں ،سختیوں ، مصیبتوں سے گزریں گے اگر ثابت قدم رہے تو یقین جانیں اللہ کی مدد قریب ہی ہے
حرمت شراب
شراب عقل خبط کرتی ہے اسے اور دیگر نشہ آور چیزوں کو حرام قرار دینے کی یہی بنیاد ہے۔آج شراب اور جوئوں کے کاروبار نے ایک بڑی معاشی صنعت کی صورت اختیار کر لی ہے۔ یہ انسانیت کے لیے تباہ کن ہے۔ اس کا گناہ اس سے حاصل ہونے والے فوائد سے کہیں زیادہ ہے۔نبی کریم ﷺ نے شراب کی حرمت تسلیم نہ کرنے والوں سے جنگ کا حکم دیا، اسلامی حکومت کے فرائض میں شراب کی حرمت کو بزور حکم نافذ کرنا شامل ہے
رکوع نمبر۔۔۔27
وَلا تَنكِحُوا المُشرِكـٰتِ حَتّىٰ يُؤمِنَّ وَلَأَمَةٌ مُؤمِنَةٌ
مسلمان عورت اور مرد دونوں کو مشرکین سے نکاح کی سخت ممانعت کی گئی ہے کیوں؟
اس لیے کہ عورت اور مرد کا تعلق محض جسمانی نہیں، وہ ایک گہرا تمدنی،اخلاقی اور قلبی تعلق ہے۔
مسلمان محض اپنے جذبات کی تسکین کے لیے اولاد،خاندان اور خود اپنی ذات کو گمراہی اور دائمی نقصان کے خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔
سورۃالبقرہ
رکوع نمبر۔۔۔27
اللہ کی حلال کی گئی چیزوں میں سب سے ناپسندہ طلاق ہے
اختلاف اور نزاع کی صورت میں بھی حتی الامکان طلاق سےگریز کیا جائے،زوجین ذاتی زندگی بچوں کے معاملات پر بار بار نظر ثانی کریں، بعض اوقات طلاق ناپسندیدہ ہونے کے باوجود زندگی کا ناگزیر حصہ بن جاتی ہے۔ جن مذاہب اور معاشروں میں طلاق کا تصور نہیں وہاں لوگ نکاح نہیں کرتے اور زنا عام ہے۔
رکوع نمبر ۔۔29
ثلثہ تا اختتام
خاندان کی اہمیت
ڑوجین میں علیحدگی ہوجاۓ تو مطلقہ عورت عدت پوری کرنے کے بعد اپنی مرضی سے نکاح کرنے میں آزاد ہے اور اس پاکیزہ کام میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے کیونکہ کے یہ وہ
طریقہ ہے جس سے خاندان بن سکتے ہیں اور معاشرہ مستحکم رہ سکتا ہے۔ یہ باخبر اللہ کا انتظام ہے
رکوع30 آیت 232
عدت کی پابندی
شریعت کا ایک اہم مقصد نسب اور نسل کی حفاظت ہے کیونکہ ہربچےکا حق ہے کہ اسے شناخت دی جائے اور عدت ہی اس کا طریقہ ہے۔
جبکہ آج کا سرمایہ دارانہ نظام تو اس حق کو تسلیم ہی نہیں کرتا۔ اس معاشرے کا کیا حال ہوگا جہاں افراد کسی روایات کے امین ہی نہ ہوں۔
رکوع 30 آیت 234
خوف موت کا؟؟؟
ہزاروں کا جتھا اپنے اپنے گھر چھوڑ کر بھاگتا ہے اور دشمن سے نہیں ٹکراتا۔۔۔ صرف موت کے خوف سے !!!!!!!
حالانکہ موت سے کہیں فرار نہیں، وہ تجھے وہاں پکڑے گی جدھر تیرا گمان بھی نہیں ہوگا، اگر انجام کی فکر ہو تو وہ موت سے بے نیاز کردیتی ہے
رکوع 32 آیت 243
قیادت کا میعار
کسی بھی سطح کی قیادت کے لیے اہلیت کا معیار قرآن نے یہ طے کر دیا کے سب سے پہلے متعلقہ شعبے کے بارےمیں علم پر عبور اور اس کے بعد عام جسمانی اور ذہنی صحت کی درستگی قائد کے لیۓ ضروری ہے۔
رکوع 32 ایت247
کامیابی کی شرائط
کامیابی کثرت تعداد کی محتاج نہیں ہے۔ تاریخ میں بار ہا قلیل تعداد کثیر پرغالب آئ ہے۔ہاں البتہ
1) باصلاحیت افراد
2) اپنےمشن سے گہری وابستگی
3) صبر وتحمل
4) استقامت
کے رویے یقینی فتح کے عوامل ہیں۔
رکوع 34 آیت 249
کلید فلاح
کسی بھی میدان میں کامیابی کے لئے رجوع الی اللہ بنیادی شرط ہے۔ تمام ظاہری اسباب فراہم کرکے اللہ قادر مطلق سے تائید و نصرت طلب کرنا ہی فلاح کی ضمانت ہے۔
فتح اور سلطنت اللہ ہی دیتا ہے
رکوع 33 آیت 251