328

غزہ میں کیا ہو رہا

تحریر شئیر کریں

کیا تمہیں معلوم ہے غزہ میں کیا ہو رہا ہے؟
کیا تمہیں معلوم ہے غزہ میں ان دنوں کیا ہو رہا؟؟؟؟؟
نہیں ؟؟؟
کیوں تمہارے پاس نیٹ کی سہولت نہیں یا تم اپنا دل اداس نہیں کرنا چاھتے ؟؟؟ان روتے لوگوں کو دیکھ کر
میں تمہیں بتاؤں وہاں کیا ہو رہا ہے؟؟؟؟؟
وہاں گھر سے نکلتا ہر پیارا اپنے گھر اور گھر والوں پہ الوداعی نظر ڈالتا ہےاور اسکی ماں باپ بیوی بچے بھی یونہی دیکھتے ہیں جیسے آج کے بعد پھر کبھی نہیں ملنا


وہاں انسان کے جلنے کی بو فضاء میں پھیلی ہوئی ہے
وہاں آسمان سے بارش کی بوندیں نہیں برستی وہاں آسمان سے آگ کے گولے برستے ہیں
وہاں رات کو ہنس کر نہیں سویا جاتا وہاں ہر رات اپنے پیاروں کو یہ سوچ کر دیکھا جاتا کہ کل کون ہمارے بیچ ہوگا اور کون نہیں


وہاں ہر دوسرے وقت دسترخوان پہ ایک ساتھ بیٹھنے والوں کی تعداد میں کمی ہوتی ہے
وہاں آسمان پہ بادل نہیں دکھائی دیتے وہاں آسمان پہ دھواں دکھائی دیتا ہے


جسمیں انکے پیاروں کے گوشت جلنے کی بو ہوتی ہے
میں تمہیں مزید بتاؤں فلسطین میں کیا ہو رہا ہے ؟؟؟؟
میں تمہیں بتاؤں شام میں کیا ہو رہا ہے؟؟؟؟؟
میں تمہیں کیوں بتاؤں؟؟؟؟


کیا تمہارا کوئی پیارا نہیں کہ تم انکو کھونے کے درد کو تصور کر کہ ان لوگوں کا درد محسوس کر سکو؟؟؟؟
کیا تم جانتے ہو جب ایک باپ اپنی بیٹی کی انگلی پکڑ کہ اسکو سکول چھوڑ کہ پلٹتا ہے تو واپسی میں وہ اپنی بیٹی کی بجائے اسکا ایک بازو لے کر پلٹتا ہے


کیا تم نہیں سمجھ سکتے یہ باتیں؟؟؟؟
جب ایک بہن اپنے بھائی کو سفید شرٹ پہننے کو دیتی ہے تو واپسی پہ وہ سفید کی بجائے سرخ ہو کہ اسکو ملتی ہے


ماں اپنے بچے کو بال سنوار کہ جب سکول بھیجتی ہے تو واپسی پہ اسکو وہی سنورا ہوا چہرا بنا جسم کے ملتا ہے
تم انڈیا اور امریکہ سے بے خبر کیوں نہیں ہوتے؟؟؟؟
تم اہل شام سے ہی بے خبر کیوں ہو؟؟؟؟؟؟؟


کیا تم اب بھی یہی کہتے ہو ہم نہیں کوئی اور؟؟؟؟
تم اب بھی کہتے ہو کہ جہاد کی فرضیت کی نشانیاں پوری نہیں ہوئی ؟؟؟تو سنو


جس پل یہ بچے یہ ماں یہ بہن یہ باپ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے شکایت کر رہے ہونگے کہ کہ آقا ہم ذبح ہو رہے تھے یہ تماشا دیکھ رہے تھے ۔۔
تو اس پل آقا کو بھی عذر پیش کرنے کی وجوہات تیار کرلو۔۔
کہ آقا ابھی تو شرائط پوری نا ہوئی تھیں ۔۔۔
آقا وہ میرے شہر یا میرے ملک کے تھوڑی تھی
آقا میں مصروف رہا
سنو اپنے لئے کوئی بہانے تیار کر لو ۔۔۔
تاکہ روز محشر پیش کرسکو
🪶 عائش محمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں