فلمی ستارے اسلام کے راستے پر ایک ایسا موضوع ہے جو بہت خوش ائند ہے۔ینگ جنریشن کے ہیروز جب اسلام کی بات کرتے ہیں تو اس سے بہت کچھ واضح ہوتا ہے۔جو لوگوں کے لیے ہدایت کا سبب بنتا ہے۔
بھارتی اداکاری ثناء خاں ہدایت کے راستے پر گامزن ہوچکی ہیں۔انکے دل کی دنیا کس دعا نے بدل ڈالی؟یہ وہ سوال ہے جس کے آج کل سوشل میڈیا پر بہت چرچے ہیں۔بھارتی اداکارہ ثناء خاں نے انسٹا گرام پر اپنے ایک پیغام
میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ بہت سے لوگ یہ شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ ہم ہدایت کے راستے پر آنا چاہتے ہیں مگر سستی کاہلی آڑے آ جاتی ہےبھارتی اداکارہ ثناء خاں نے کہا کہ ہدایت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے۔میری کامیابی کاراز ایک دعا میں ہے جو میں ہر نماز کے بعد پڑھتی ہوں۔
یا مقلب القلوب ثبت قلبی علی دینک
بھارتی اداکارہ ثناء خاں ہدایت کے راستے پر گامزن ہوکر فلمی دنیا کی چکا چوند اور روشنیوں کو خیر باد کہہ دیا ہے۔اس سے قبل بھی بہت سے لوگ اس راستے کی نشاندہی کر کے دنیا کی بے ثباتی کا عندیہ دے چکے ہیں۔موسیقار اے آر رحمان اور يوان شنکر کے بعد اداکارہ مونیکا بھی اسلام قبول کر کے سلامتی کا راستہ اختیار کر چکی ہیں۔
جیاں تک پاکستانی اداکاروں کی بات ہے تو ییاں بھی وہی صورت حال ہے اداکارہ نور اور عروج ناصر نے فلمی دنیا کو خیر باد کہہ کر اسلام کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔
اداکارہ میرا مینٹل ہسپتال داخل
عرفان خان اپنی وفات سے قبل جو خط اپنے ایک دوست کو لکھا اس کا متن قابل غور ہے۔دیگر ستارے مثلا دپیکا نے بھی ڈپریشن کی دنیا میں جا کر خود کو اس مصنوعی اور کھوکھلی دنیا کی حقیقت کی قلعی کھول کے رکھ دی ہے۔متعدد ایسے کیسز دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں اداکاروں کے پاس بظاہر سب کچھ ہے مگر سکون اور اطمینان نام کی چیز ان کی زندگی میں نہیں ہے۔فلم انڈسڑی جو پوری دنیا میں بہترین سمجھی جاتی ہے۔اندر سے اتنی ہی کھوکھلی ہے۔کیونکہ ان کا فوکس جسم کی زیبائش و آرائش ہے۔جبکہ سکون صرف اور صرف اللہ کی یاد میں ہے۔
فلمی ستارے اسلام کے راستے پر