429

مری ویران بددعائیں لے ڈوبیں

تحریر شئیر کریں

مری ویران بددعائیں لے ڈوبیں

بہتر گھنٹوں میں مری ویران ہو گیا،لوگوں کی بد دعائیں لے ڈوبیں

سانحہ مری قوموں کی تاریخ کا وہ المناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم تو اس نبی کی امت ہیں جس کے صحابہ ایک پانی کے پیالے پہ شہید ہو جاتے ہیں صرف اس لیے کہ اس کا بھائی یہ پانی پی لے مگر آسمان نے عجب منظر دیکھا تینوں شہید ہوجاتے ہیں اور پانی ویسے کا ویسے ہی پڑا رہ جاتا ہے۔اور آج اس نبی کے امتیوں نے پیسے کی خاطر قیمتی جانوں کو ٹھٹھر کے مرنے دیا ،

صرف اور صرف چند ٹکوں کی خاطر اب اسی مری کو۔جہاں رات کے تین بجے تک چہل پہل اور رش لگا رہتا تھا بہتر گھنٹوں میں ویران ہو کر رہ گیا ہے قدرت نے ان کی بے حسی کی سزا دی ہے اور یہ سزا ایک دن یا ایک سیزن تک محدود نہیں رہے گی یہ سلسلہ چلے گا اور چلنا چاہیے جب تک ہوٹل مافیا ییاں سے کوچ نہیں کر جاتا تب تک یہ احتجاج جاری رہنا چاہیے آپ کو یہ تہیہ کرنا ہوگا کہ اگلے تین سال مری کا بائیکاٹ کرنا ہے انھیں سدھارنا ہے اگر ایسا نہیں کریں گے تو مرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

مری کے مقامی لوگ اس ہوٹل مافیا سے بہت تنگ ہیں کیونکہ ان کا روزگار تباہ ہو کر رہ گیا ہے جب کہ ہوٹل مافیا جن کا تعلق ن لیگ ق لیگ اور پی پی سے ہے ان کو یہاں سے نکالنا ضروری ہے جب سیاح نہیں جائیں گے تو یہ اپنے ہوٹلز بیچ کر فرار ہو جائیں گے اگر چہ مقامی لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور ہوں گے مگر اللہ سب سے بڑا رازق ہے سردست بائیکاٹ ہی مری کے مافیا کا درست علاج ہے

مری ویران بددعائیں لے ڈوبیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں