526

پاکستان میں آن لائن تعلیم مفت۔۔۔سبق فاونڈیشن

تحریر شئیر کریں

سبق فاونڈیشن ایسا هی اداره هے جو ملک بھر میں هر سطح پر فری تعلیم مهیا کرنے کے لیے کوشاں هے۔اقبال مصطفی نے یه پروگرام شروع کیا
جو خود بهت پڑھے لکھے انسان هیں اورامریکه کی یونیورسٹیی انڈیانا سے فارغ التحصیل هیں اور سننے میں آیا هے که اس ویب سائیٹ پر تقریبا دو کروڑ خرچ کر چکے sabaq foundationهیں۔
کے نام سے انٹرنیٹ په موجود هے۔چھوٹی چھوٹی ویڈیوز جن کے ساتھ پرکٹس بھی کروائی جاتی ھے۔
اس ویب سایٹ پر پاکستان کے هر بورڈ کا نصاب هے۔ یہاں تک که اولیول کا بھی، ۔پریپ سے لے کر ماسٹرز تک ۔۔۔اس کے علاوہ MCAT اور سی ایس ایس جیسے امتحانات کا سلیبس بھی یهاں موجود هے۔وہ بھی آپ کی اپنی اردو زبان میں۔۔۔۔
اس پلیٹ فارم پر ١٣٠٠٠ ویڈیوز آپ لوڈ کی جا چکی هیں اور تاحال کام جاری هے ۔
ان ویڈیوز کو آف لائن بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ایک بیج ہے جو پاکستان کے ان بچوں کے لیے لگایا گیا هے جن کےپاس وسائل محدود هیں۔۔۔اللہ تعالی انھیں اس کوشش میں کامیاب کرے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں