یقین ام الیقین ہے
اس وقت کرونا وائرس گوگل پہ ٹاپ ٹرینڈ هے..پچاس سے زائد ممالک اس سے متاثر هو چکے هیں۔دنیا میں کچھ لوگوں کو کرونا سامنا هے جب که باقی لوگ خوف و هراس کی کیفیت میں هیں۔ بهت سے ممالک میں لاک ڈاون لگایا چکاهے۔ ایک لاکھ سے زائد لوگ لقمہ اجل بن چکے هیں۔کاروبار اور نظام زندگی مفلوج هے۔ایسے میں دانشور طبقے کی طرف سے یه سوال اٹھایا جا رها هے که کرونا وائرس کے بعد کی دنیا کیسی ہو گی؟
تھوڑا سوچنے کے بعد آگے سوچنے کی همت نهیں هوتی پر کهتے هیں نا که امید نام هی اس روشنی کا هے جو گھپ اندھیرے میں بھی چراغ جلادے۔رات جتنی بھی تاریک ہو صبح اتنی هی روشن هوا کرتی هے۔ ہر مشکل کے ساتھ آسانی هے۔مشکلیں مجھ پر بڑیں اتنیں که آساں هوگیں۔ہمت مرداں مدد خدا۔۔جس رب کی یہ دنیا ہے وہی اسے چلانے والا۔۔۔۔ہماری سوچ کے دھارے جہاں ختم هوتے هیں الله وهی سے ناممکن کو ممکن بنا دیا کرتا هے۔ یقین رکھیں۔۔۔یقین ام الیقین ہے۔جو زمین پہ نہیں هوتا آسمان په هوتا هے اور ضرور هوتا هے۔اس وقت یقین پہ سب سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت هے۔اللہ کی دنیا ہے وہی مشکلوں میں ڈالنے والا تو نکالے گا بھی وهی۔انشاء اللہ