کیا وہم قابل علاج بیماری ہے؟جبکہ مثل مشہور ہے کہ وہم کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں
کیا آپ جانتے ہیں وہم ایک بیماری ہے جس کا علاج بہت ضروری ہے اس بیماری کو کس طرح پہچان سکتے ہیں اور کیا ہوتا ہے یہ آپ آگے پڑھیں گے۔
اسے سی او ڈی کہتے ہیں وہم کی بیماری کس کا مطلب ہے انسان کو ایک ہی چیز کا بار بار خیال آنا جس پر وہ اپنا کنٹرول کھو دیتا ہے اور اس خیال کو وہ سچ سمجھ لیتا ہے یہی وہم کی بیماری ہے۔ ہر اس چیز کا حد سے بڑھ جانا بیماری بن جاتا ہے جو نارمل ہو مگر جب چیزیں حد سے بڑھ جاتی ہیں وہ بیماری کی صورت اختیار کر لیتی ہیں۔
جیسے ایک انسان کو اندھیرے میں کسی اور بھی چیز کا گمان ہو بار بار اسے خیال آئے کہ اس شخص کے علاوہ بھی اس کمرے میں کوئی موجود ہے ۔
یعنی اسے ادراک ہوگا کوئی واقعی وہاں ہے۔ اور اسی وقت لائٹ چلی جائے اندھیرا ہوجائےتو کمرے میں کرسی پر کچھ کپڑے ہوں جو اندھیرے میں کسی کی شکل کی طرح نظر آئے۔ اس کو اپنا خیال حقیقت محسوس ہوگا پہلے اسے خیال درست لگے گا۔ پہلے اسے ادراک ہوگا پھر اسے ثبوت مل جائے گا اور اپنا خیال درست محسوس ہوگا۔
اس خیال کو وہ جھٹک نہیں سکے گا بار بار خیال آنے پر وہ اپنا کنٹرول کھو دے گا۔ اور پھر اسے اس بات کا یقین ہوجائے گا کہ واقعی اس کے علاوہ کوئی اور شخص بھی ہے۔ اور وہ ری ایکشن دے گا ری ایکٹ کرے گا وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرے گا یا چیخے گا چلائے گا اس چیز کے لئے جو وہاں موجود ہی نہیں ہے۔
لیکن وہ اس حد تک کیسے پہنچا پہلے اس کا خیال پھر اسے ادراک ہوا پھر اسے اپنی بات درست لگی ثبوت ملا جس نے اس کے خیال پر مہر لگادی پھر اس نے یقین کرلیا کہ واقعی کوئی ہے تو اس نے رد عمل کیا۔
یہ ایک ذہنی بیماری ہے اگر آپ کو یا آپ کے اطراف میں کسی کو یہ بیماری ہے تو شرمندگی بلکل محسوس نہ کریں بلکہ علاج کروائیں کیونکہ یہ بیماری کسی اور کا تو نہیں مگر آپ کانقصان ضرور کرے گی۔ غرور تکبر میں ڈوبا انسان کبھی یقین نہیں کرتا کہ مجھے بیماری ہے وہ غرور میں انکار کرتا رہے گا آپ کو اگر ایسا محسوس ہو کہ آپ اس بیماری کا شکار ہیں تو فورا علاج کی طرف آئیں۔ اور اگر آپ کے کسی آس پاس کوئی اس بیماری میں مبتلا ہے تو اسے علاج کی طرف لے کر آئیں۔
دوسری طرٖف دعا کریں۔ اپنے لئے اور اپنے پیاروں کے لئے دعا سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔ اگر آپ کو اس طرح کے خیال آتے ہیں تو نماز پڑھیں عبادت کریں اور دعا کریں۔ اللہ ہم سب کی حفا ظت کرے۔
کیا وہم قابل علاج