208

ای بک سیلنگ بزنس

تحریر شئیر کریں

ای بک سیلنگ بزنس

ڈیجیٹل دنیا میں ای بُک مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ اندازہ ہے کہ 2030 تک اس کا حجم 34.64 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا اور سالانہ ترقی کی شرح 11 فیصد سے زیادہ رہے گی۔ یہ شرح روایتی کتابوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قارئین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اگرچہ انٹرنیٹ پر ای بُک بنانے کے حوالے سے کافی مواد دستیاب ہے، لیکن زیادہ تر گائیڈز اتنی تفصیلی یا قابل عمل نہیں ہوتیں۔ اس مضمون میں ہم عملی تجربے کی بنیاد پر ایک سادہ، مؤثر اور قابل عمل لائحہ عمل پیش کریں گے، جس پر عمل کر کے کوئی بھی شخص بغیر کسی پیشہ ورانہ پس منظر کے

اپنی پہلی ای بُک تیار اور فروخت کر سکتا ہے۔

موضوع کا انتخاب

سب سے پہلا قدم ہے موزوں موضوع کا انتخاب۔ وہ موضوع چنیں جس میں آپ کی دلچسپی ہو۔ دلچسپی ہی وہ عنصر ہے جو آپ کو لکھنے کی تحریک دے گا۔ دوسرا عنصر ہے بنیادی مہارت۔ آپ کو ماہر بننے کی ضرورت نہیں، لیکن اتنا علم ضرور ہونا چاہیے کہ ابتدائی قارئین کو فائدہ دے سکیں۔ تیسری شرط یہ ہے کہ وہ موضوع لوگوں کے کسی مسئلے کا حل پیش کرے۔ مثال کے طور پر اگر آپ وزن کم کرنے، امتحان کی تیاری یا آن لائن کمائی جیسے موضوعات پر لکھتے ہیں تو اس کی مانگ زیادہ ہو گی۔

مارکیٹ ڈیمانڈکیا ہے؟

کسی بھی موضوع پر لکھنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ اس کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ چیک کریں۔ اس کے لیے تین مؤثر ذرائع ہیں۔ یوٹیوب پر ویڈیوز کی ویوز، تبصروں اور ٹرینڈز سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ لوگ اس موضوع میں دلچسپی رکھتے ہیں یا نہیں۔ دوسرا ذریعہ Amazon ہے جہاں متعلقہ ای بُکس کی ریٹنگ اور ریویوز سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ موضوع کس حد تک مقبول ہے۔ اگر کسی کتاب پر اشتہارات چل رہے ہوں تو یہ اور بھی بہتر اشارہ ہے۔ تیسرا ذریعہ ہے Keyword Tools جیسے SEMrush، جہاں سرچ والیوم، مقابلہ اور کلک کی قیمت دیکھ کر آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کون سا موضوع تجارتی لحاظ سے بہتر ہے۔

ای بک تیار کیسے کی جائے؟

اب آتے ہیں ای بُک کی تیاری کی طرف۔ سب سے پہلے آپ قلم اور کاغذ یا موبائل نوٹس میں اپنے خیالات اور نکات لکھیں۔ اس کے بعد ان نکات کو ترتیب دینے کے لیے ChatGPT جیسے ٹول کی مدد سے فہرستِ ابواب بنوائیں۔ پھر Canva جیسے پلیٹ فارم پر eBook template منتخب کریں اور اسے 50 سے 70 صفحات کی ای بُک میں تبدیل کریں۔ لکھائی کو آسان بنانے کے لیے bullets، headings اور visuals کا استعمال کریں۔ مکمل ہونے کے بعد اسے PDF فارمیٹ میں محفوظ کریں۔ اس کے ساتھ ہی تشہیر کے لیے چند خوبصورت بینرز یا پوسٹر بھی Canva پر تیار کریں۔

کس پلیٹ فارم پہ شائع کیا جائے؟

ای بُک مکمل ہونے کے بعد اسے شائع کرنا اگلا مرحلہ ہے۔ Amazon KDP پر مفت اکاؤنٹ بنائیں، تفصیلات درج کریں، فائلز اپلوڈ کریں اور قیمت مقرر کریں۔ Google Play Books Partner Center پر بھی اسی طرح کا عمل ہوتا ہے۔ تیسرا آپشن اپنی ویب سائٹ ہے جہاں مکمل کنٹرول اور تمام منافع آپ کا ہوتا ہے۔ Shopify، WooCommerce یا System.io جیسے ٹولز سے سیلنگ کا نظام ترتیب دیں اور ایک پرکشش لینڈنگ پیج تیار کریں۔

ای بک سیلنگ بزنس

ای بک کی مارکیٹنگ کیسے کی جائے؟

اب بات کرتے ہیں مارکیٹنگ کی، جو سب سے اہم مرحلہ ہے۔ سوشل میڈیا پر روزانہ دو سے تین شارٹ ویڈیوز اپلوڈ کریں جن میں کتاب کا ذکر ہو۔ یوٹیوب پر متعلقہ موضوعات پر ویڈیوز بنائیں اور ان میں ای بُک کی پروموشن کریں۔ چھوٹے مگر مؤثر انفلوئنسرز سے رابطہ کریں اور ان کی سٹوریز یا ریلز میں اپنی کتاب کا ذکر شامل کروائیں۔ آخر میں Google Ads کے ذریعے ان keywords پر اشتہار دیں جن پر مقابلہ کم ہو اور کلک کی قیمت بھی مناسب ہو۔ ری مارکیٹنگ ads کے ذریعے ان لوگوں کو دوبارہ ٹارگٹ کریں جنہوں نے پہلی بار خریداری نہیں کی تھی۔

اگر آپ ان تمام مراحل پر توجہ سے عمل کریں اور تسلسل برقرار رکھیں تو آپ نہ صرف ایک کامیاب ای بُک بنا سکتے ہیں بلکہ اسے فروخت کر کے معقول آمدنی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس طریقہ پر پہلی ای بُک بنائیں اور جیسے ہی وہ مکمل ہو، اگلی ای بُک کے لیے اسی عمل کو دہرائیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ مہارت میں بھی اضافہ ہو گا اور نتائج میں بھی بہتری آئے گی۔

—ای بک سیلنگ بزنس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں