774

تخم ملنگا کے فوائد

تحریر شئیر کریں

تخم ملنگا کے فوائد جانیے اس سپر فوڈ کے کمال

تحریر : لبنٰی جمشید

تخم ملنگا کسے کہتے ہیں؟

تلسی جسے گھر کا با برکت پودا بھی کہا جاتا ہے اس کا بیج تخم ملنگا اپنے اندر پروٹینز کا خزانہ لیے ہوۓ ہے ۔ یہ ایک طاقت ور، غذائی نیوٹریشن مہیا کرتا ہے ۔ اس بیج کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے اندر اومیگا 3 فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے۔ تخم ملنگا بیج اصل میں الفالینوٹیک ایسڈ ہوتا ہے۔ الفالینوٹیک ایسڈ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی ایک قسم ہے جو زیادہ تر پودوں میں پائی جاتی ہے۔ یہ انسان کے جسم میں جا کر مذید دو اقسام کے اومیگا فیٹی ایسڈ میں تقسیم ہو جاتا ہے جن میں سے ایک ای پی اے (EPA) ہے اور دوسرا ڈی ایچ اے (DHA) ہے۔ بچوں کے دودھ DHA لکھا ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انتہائی مفید فیٹی ایسڈ اس میں شامل ہے۔

تخم ملنگا اپنے وزن سے دس گنا تک پانی جذب کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ پانی جذب کرکے یہ ایک جیلی جیسی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

تخم ملنگا کا استعمال

عام طور پر گرمی کے باعث لوگ تخم ملنگا کا استعمال کرتے ۔ تخم ملنگا زیادہ تر سادہ پانی، فالودہ، روح افزا ء اور لیموں پانی کیساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ ساری رات کے لیے ایک برتن میں پانی کے ساتھ بھگو دیا جاتا ہے صبح تک اس کے بیج پھول کر حجم میں بڑھ جاتے ہیں پھر اس کو مشروب میں ڈال کر استعمامیں لایا جاتا ہے۔

دل کے امراض میں مفید

تخم ملنگا دل کے امراض اور کولیسٹرول کے لیے بہت مفید ہے چونکہ اس کے اندر اومیگا 3 فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے اس لیے نیوٹرشنز کے مطابق یہ دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

جسم میں نمکیات کی کمی اور گرمی کا خاتمہ

تخم ملنگا کا باقاعدگی سے استعمال ہمارے جسم میں کاربوہائڈریٹس، پروٹین ،وٹامنز اور دوسرے بہت سے نمکیات کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ شدید گرمی کے دنوں میں اس کااستعمال ہمارے جسم کی گرمی کو دور رکھتا ہے ۔ ٹھنڈے پانی کے ساتھ حل کر کے پینا فائدہ مند ہے۔

شوگر میں مفید

تخم ملنگا خون میں موجود انسولین کی مقدار کو متوازن رکھتے ہیں۔ جسم میں موجود بلڈشوگر لیول کے توازن سے ذیابیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔اس لئے دن بھر میں دو چمچ تخم ملنگا شوگر ک خلاف انرجی حاصل کرنے کے لئے کافی ہوتے ہیں۔

ہڈیوں کی مضبوطی

تخم ملنگا کا ایک وقت کا استعمال 18 فیصد تک کیلشیم مہیا کرتا ہے، کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس میں ایک ایسا غذائی جزو ہے جو کیلشیم کو ہڈیوں میں جذب کرنے کے عمل کی رفتار کو تیز کرتا ہے۔

وزن کی کمی کے لیے

 جیسا کہ اوپر بتایاگیا ہے کہ تخم ملنگا جسم میں موجود انسولین کی تعداد کو توازن میں رکھتا ہے (یہ انسولین وزن بڑھنے اور پیٹ پر چربی جمانے کی وجہ بنتی ہے) اس لئے اگر زیادہ وزن کا شکار افراد روزانہ ایک مٹھی تخم ملنگا استعمال کریں توان کے وزن میں نمایاں کمی نظر آئے گی۔

نیند کی کمی کا حل

تخم ملنگا میں ٹریپٹو فین بھی پایا جاتا ہے جو ایک قسم کا امینو ایسڈبھی کہلاتا ہے یہ جزو پرسکون نیند لانے کا سبب بنتا ہے۔

معدے کی جلن قبض سے نجات

تخم ملنگا ایک گلاس دودھ میں ملا کررات کو سونے سے پہلے پینے سے پرانی قبض سے نجات پائی جا سکتی ہے۔ اسکا استعمال ہمارے نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے معدے کی جلن اور تیزابیت کیلئے بھی بے حد مفید ہے

اسکے علاوہ چہرے کی جلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھاتا ہے , تخم ملنگا کے تیل سے جلد کے زخموں کو ٹھیک کیا جاتا ہے۔ یہ اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹیریئل، اور اینٹی فنلگل خصوصیات کا حامل ہے۔الغرض تخم ملنگا کے فوائد کے پیش نظر اسے سپر فوڈ میں شامل کیا گیا ہےمغرب والے اس راز سے واقف ہوکر اس معجزاتی پودے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں