517

خود کو بدلیں گے تو سال بدلے گا

تحریر شئیر کریں

نیا سال تب بدلے گا جب آپ بدلیں گے

نیا سال آیا تو پھر کچھ نیا بھی ہونا چاہیے۔نیو ایر ریزولیوشن اگرچہ مغرب کا دیا ہوا ٹرینڈ ہے مگر اچھی چیز جہاں سے بھی ملے مومن اس کا سب سے زیادہ حریص ہے۔اسلام اس حوالے سے مغرب سے بھی زیادہ ماڈرن نکلا تو اور کیا۔۔۔مغرب سال بعد چینج کی بات کرتا ہے مگر اسلام ہر دن کو نئ اوپرچیونٹی کہتا ہے۔ہر دن بلکہ ہر اگلا سانس پہلے سے بہتر ہو تبھی بات ہے۔وگرنہ خسارہ ہی خسارہ۔۔۔۔نبی محترم ﷺ جو ایک ماڈرن دین لے کر آۓ ان کا فرمان ہے۔
ْہلاک ہوا وہ شخص جس کا آج اس کے کل سے بہتر نہیں”
اسلام ایک اور زبردست فارمولا دیتا ہے وہ یہ کہ انسان کا مقابلہ کسی اور سے نہیں اپنے آپ سے ہے اپنی ذات سے ہے مغرب کی یہی فاش غلطی ہے کہ اس نے حضرت انسان کو آپس میں ایک دوسرے کے گھتم گتھا کر کے مقابلے کی بجاۓ مخاصمت کی راہ ہموار کی ہے۔اسلام نے اس نکتے کو بڑی خوبصورتی سے دوسروں کی بجاۓ اپنی ذات کی طرف موڑا ہے۔یہی اس کی جدیدیت ہے۔جس میں خیر ہی خیر ہے۔مغرب نے مقابلہ انسانوں کے باہم کروا کر اس دنیا کو مقتل۔گاہ بنا دیا ہے۔

تو بات ہو رہی تھی نۓ سال۔میں کچھ نیا کرنے کی تو جناب کرونا وائرس نے تو ویسے بھی دنیا بدل کر رکھ دی ہے مگر اس سے فرق نہیں پڑنے والا، فرق تب پڑے گا جب آپ اپنے چھ فٹے کے وجود کو بدلیں گے۔اگر آپ خود بدل گۓ تو پوری دنیا بدلی بدلی دکھائی دے گی۔۔۔یقین نہیں آتا تو آزما کر دیکھ لیں۔

بدلنا جتنا آسان ہے اتنا ہی مشکل بھی۔۔۔۔مگر انسان کے پاس ایک صلاحیت ہے جس کا نام عزم ارادہ اور قوت ارادی ہے۔اگر وہ تہیہ کر لے کہ وہ بدل کے رہے گا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کے راستے کی دیوار نہیں بن سکتی۔۔بس ایسے ہی عزم کی توجہ درکار ہے۔تاریخ گواہ ہے جب انسان چلنے پہ آۓ تو پہاڑ دریا طوفان کچھ بھی اس کا راستہ نا روک سکے۔بلکہ کمال کی بات بتاؤں انسان کے عزم و یقین کو دیکھ کر کائنات کا ہر زرہ اس شے کی مدد کے حصول میں لگ جاتا

ہے۔بقول شاعر
میں نے اس شدت سے تجھے پانے کی خواہش کی ہے کہ ہر زرے نے تجھ سے ملانے کی سازش کی ہے
اس قانون کو لاء آف اٹریکشن کہتے ہیں۔الکیمسٹ پاولاکوویلو کا مشہور ناول ہے۔ابھی تک نہیں پڑھا تو ضرور پڑھیے۔اس ناول کا تھیم بھی یہی ہے۔کہ پانا چاہو تو سب کچھ میسر ہے۔بات ساری یقین کی ہے اسی کو ام الیقین کرنا ہے۔یہی قدرت نے ہم سے مانگا ہے۔تو بس بدلنا ہے تو یقین بدلیں یہ چھ فٹ کا وجود خود بخود بدل جاۓ گا
اس سال عہد کریں کہ یقین کو بیس فیصد تک اوپر لے کر آنا ہے ہر سال تعداد بڑھاتے جائیں۔ایک دن اس منزل پہ پہنچ جائیں گے جو ایک مومن سے رب کو درکار ہے۔اقبال ؒ تیرے کیا کہنے
یقین پیدا کر مغلوب گماں تو ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں