ذہنی طور پر تندرست رہیں
ذہنی صحت کیوں ضروری ہے؟
آج دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ذہنی بیماریاں اتنی تیزی سے پھیل رہیں ہیں کہ اکیسویں صدی کی سب سے بڑی رکاوٹ جو صحت مند زندگی کے راستے میں حائل ہے وہ ذہنی بیماریاں ہیں۔سٹریسس،ڈپریشن ،موڈمینج مینٹ اور ڈیمینشیا وغیرہ جیسی بیماریاں سب ذہنی بیماریاں ہیں۔جنہوں نے اس زمین نامی سیارے کے باسیوں کا سکھ چین لیا ہے۔پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق پچاس ملین لوگ کسی نا کسی طرح کی ذہنی بیماری کا شہکار ہیں۔
انسانی دماغ
انسانی دماغ قدرت کا بہترین تحفہ ہے جو ہر انسان کو عنایت ہوا ہے۔کہا جاتا ہے کہ انسانی ترقی کی راہ کی سب بڑی رکاوٹ کوئی اور نہیں خود انسان کا اپنا دماغ ہے۔جہاں اٹک جاۓ۔وہاں کارنامے کرتا ہے مثبت بھی اور منفی بھی۔قاسم علی شاہ پاکستان کی جانی پہچانی شخصیت ہیں ذہنی صحت کے حوالے سے کہتے ہیں کہ جتنا انسان خود کو مینج کرتا جاتا ہے اتنا ہی ریلیکس اور مطمئن ہوتا چلا جاتا ہے۔لہذا خود کو مینج کرنا سیکھیں۔وقت پہ سونا وقت پہ اٹھنا اور کھانا یہ سب آپ کی زندگی کو منظم کرتا ہے۔جب آپ منظم ہوتے ہیں تو دماغی بیماریاں آپ سے دور بھاگتیں ہیں۔اwho نے سٹریس کو اکیسویں صدی کی سب سے بڑی بیماری قرار دیا ہے۔سٹر یس موجودہ دور کی وہ ذہنی بیماری ہے جو دہشت گردی سے زیادہ ہولناک ہے۔ایسا انسان سب کچھ ہوتے ہوۓ بھی اندر سے خالی رہ جاتا ہے اور یہ خالی پن اسے جینے نہیں دیتا۔پھر اس خالی پن کو دولت سے شہرت سے تو کبھی محبت سے بھرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
علاج و تدابیر
ڈاؤ یونیورسٹی آف سائنسز کے پروفیسر ضیاء الرحمن مینٹل ہیلتھ کے حوالے سے کہتے ہیں کہ کہ ایک راز کی بات بتاؤ دینا شروع کر دیں آپ کے مسئلے حل ہوناشروع ہو جائیں گے۔چاہے وہ وقت ہو یا مدد ۔تہہ کر لیں کہ ہر مہینے کچھ دینا ضرور ہے۔جب آپ دیتے ہیں تو تو آپ کی نسبت رحمن سے جڑ جاتی ہے کیونکہ دینا اسی کی صفت ہے پھر سٹریس آپ کے قریب نہیں آسکتا۔ڈاکٹر صداقت ولنگ ویز کے سی او ہیں ذہنی صحت کے حوالے سے کہتے ہیں کہ ایک اینیمل برین ہوتا ہے جو ہر انسان میں چھپا ہوتا جب آپ پلاننگ سے کام کرتے ہیں تو آپ ہومن برین استعمال کرتے اور جب بغیر پلاننگ کے تو انیمل برین استعمال کرتے ۔جب بھی کوئی کام کرنا چاہے کھانا کھانا تو کبھی بھی فورا سے کھانے نہ لگ جائیں بلکہ دماغ سے کہے کہ دس منٹ بعد کھاؤں گا۔اس طرح سے دیگر کاموں کو بھی مینج کریں۔زندگی میں جتنی ترتیب اور توازن آتا جاۓ گا اتنا ہی ترقی اور خوش حالی کے دروازے کھلتے جائیں گے۔
اسلام دین امن ہے۔امن سلامتی کا نام ہے۔قرآن کہتا لاتحزن غم نہ کر اسی طرح سورہ الرعد میں ارشاد ہے اللہ کے ذکر سے دل مطمئن ہوتے ہیں۔جزباتی صحت کا انحصار بڑی حد تک روحانی صحت میں پوشیدہ ہے۔روحانی طور پر مضبوط لوگ کبھی ٹوٹتے نہیں۔
ذہنی طور پر پسماندہ لوگ معاشرے پر بوجھ ہوتے ہیں ایسے لوگ دوسروں کے محتاج بن کر رہ جاتے ہیں۔اپنے اردگرد ایسے لوگ موجود ہیں ان کا سہارا بنیے۔ان کی بات سنیں۔انکی تعریف کیجیے یقین کریں ذہنی بیماریاں دور بھاگ جائیں گیں کیونکہ محبت انسان کی سب سے بڑی دوا ہے۔جس کی آج انسانیت کو سب سے بڑی ضرورت ہے۔بچے فیل ہو جائیں یا کم مارکس آئیں تو انھیں ڈانٹیے مت صرف اتنا کہیں کہ آپ اگر فیل بھی ہو جائیں پر ہو تو میرے بیٹے ۔۔۔اچھے مستقبل کی آڑ میں کہیں آپ اپنا اور اپنے بچے کا تعلق ہی ختم نا کر بیٹھے۔تعلق نا رہا تو اچھا مستقبل بھی کسی کام کا نہیں۔رشتے انسان کا سب سے بڑا جذباتی سہارا ہوتے ہیں۔انھیں سنبھال کے رکھیں گنوائیں مت۔