390

زندگی بدل دینے والی عادتیں

تحریر شئیر کریں

زندگی بدل دینے والی عادتیں

سٹفن کیوی نے ایک کتاب لکھی جس کا نام سیون ہیبیٹ آف ایفیکٹیو پیوپل ہے۔ سٹیفین نے بہت سی ریسرچ کے بعد کتاب لکھی جس میں اس نے وہ سات عادات بتائی جس سے انسان پر اثر او کامیاب ہوسکتا ہے۔ انسان کو چھوٹی چھوٹی عادت پر توجہ دینی چاہئے ۔ اگر زندگی میں عظمت اور کامیابی چاہتے ہیں تو اچھے کردار کو اپنی عادت بنالیں۔ ہم ان سات عادت کا ذکر اس مضمون میں کرنے والے ہیں۔

1فعال ہونا

زندگی میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو قسمت سے زیادہ خود پر یقین رکھتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے زندگی میں وہ سب کچھ ہوگاجو وہ چاہیں گے۔ اور جو ایسا نہیں سوچتے اپنی زندگی قسمت کے سہارے گزار دیتے ہیں وہ لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوتے جو اپنی ناکامی کو کسی بہانے کا نام دیتے ہیں۔ اگر آپ اپنی زندگی کو پر اثر بنانا چاہتے ہیں تو ان چیزوں سے نکلنا ہوگا۔

2آخر سے زندگی کی شروعات کریں

ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے جب وہ مرے تو اسے لوگ یاد رکھیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو دنیا سے جانے کے بعد لوگ مایا ناز پینٹر ، ایک بہترین مصنف ، ایک اچھا بزنس مین یا ایک اچھا سپیکر کے نام سے یاد رکھیں تو اس پر ابھی سے کام شروع کریں۔ اس کام کو کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے آج سے ہی محنت کریں۔

3 ہر چیز کو ترجیح دینا

پر اثر اور کامیاب لوگ چیزوں کو ترجیح دینا جانتے ہیں اور کبھی بھی مصروف ہونے کا بہانہ نہیں تلاش کرتے ہیں۔ مطلب یہ کہ رائٹر کے مطابق ایک انسان ایک ہی دن میں اپنی جاب پر بھی جا سکتا ہے فیملی کو بھی ٹائم دے سکتے ہیں، جم بھی جاسکتے ہیں اور اپنا مشغلہ بھی پورا کرسکتے ہیں اور کتاب بھی پڑھ سکتے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ جو پر اثر انسان ہوتے ہیں وہ اپنا وقت ضائع نہیں کرتے اور جو چاہتے ہیں کرلیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نۓ سال میں اچھی عادات کی پنیری لگائیں

4 دوسروں کا فائدہ

کتاب کے مصنف کو اس بات سے چڑ تھی کہ انسان مقابلہ کر کے دوسرے کو پچھاڑ کر کامیاب ہو بلکہ کامیابی ایسی ہونی چاہئے جس میں دونوں لوگوں کا فائدہ ہو۔ پر اثر لوگ دوسروں کا سوچتے ہیں اور ان کے نظریے کی عزت کرتے ہیں۔

5 دوسروں کو سمجھنا

کامیاب لوگوں کی پہچان ہوتی ہےو ہ دوسروں کو سمجھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ مصنف کے مطابق دوسروں کوجو دوسروں کو سنتے ہیں سمجھتے ہیں ان سے ہمدردی کرتے ہیں وہ لوگ زیادہ پر اثر اور کامیاب ہوتے ہیں۔

6گروپ کے ساتھ کام کرنا

وہی لوگ کامیابی حاصل کرتے ہیں جو گروپ کی شکل میں کام کرتے ہیں جو دوسروں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ لوگوں کے ساتھ مل کر چلنے سے کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

7 قابلیت کو پہچاننا

جتنا آپ اپنی مہارت کو اور اپنی قابلیت کو بڑھاتے رہیں گے زندگی میں کامیابی کے چانسز زیادہ ہوجاتے ہیں۔ اسی لئے زندگی میں رکنا نہیں ہے بلکہ اپنی قابلیت اور مہارت کو پالش کرتے رہیں۔

زندگی بدل دینے والی عادتیں اپنا کر اس نئے طلوع ہوانے والے سال 2023ء میں کچھ نیا کر دکھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں