324

شدید ترین ژالہ باری

تحریر شئیر کریں

اسلام آباد — (سولہ۔اپریل دو یزار پچیس)
اسلام آباد میں گزشتہ روز موسم نے اچانک ایسا کروٹ بدلی کہ پورا شہر حیران رہ گیا۔ تیز موسلادھار بارش، طوفانی ہوائیں اور شدید ژالہ باری نے شہر میں تباہی مچادی۔
بڑے بڑے برف کے گولے آسمان سے ایسے برسے کہ دیکھتے ہی دیکھتے پورا شہر سفید چادر میں لپٹ گیا۔

ژالہ باری اتنی شدید تھی کہ
– درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
– سڑکوں پر پانی اور برف جمع ہوگئی
– کئی افراد کے سر پر اولے لگنے سے چوٹیں آئیں
– گھروں، باغیچوں اور سڑکوں پر ہر منظر برف سے ڈھک گیا

شدید۔ترین ژالہ باری

عینی شاہدین کے مطابق، اتنے بڑے اولے اس سے پہلے اسلام آباد میں کبھی نہیں دیکھے

ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے فوری طور پر متحرک ہوگئے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس میں اسلام آباد کی سڑکیں، گاڑیاں اور مکانات سفید برف میں ڈھکے نظر آ رہے ہیں۔

شدید۔ترین ژالہ باری

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ اسلام آباد کی تاریخ کی بدترین ژالہ باری تھی، جس نے موسم اور مناظر کو چند لمحوں میں بدل کر رکھ دیا۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ محفوظ مقامات پر رہیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

شدید۔ترین ژالہ باری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں