390

علی سدپارہ کے زندہ رہنے کا امکان پیدا ہوگیا

تحریر شئیر کریں

علی سدپارہ کے زندہ رہنے کا امکان پیدا ہوگیا۔

علی سدپارہ اور دیگر کوہ پیما جس کی گمشدگی کو 90 گھنٹے گزر چکے۔جہاں سب ناامید ہو کر بیٹھے تھے وہاں اب ایک امید پیدا ہوئی ہے جس کے تحت علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کے زندہ رہنے کی امید ہے۔اگر کوہ پیماؤں نے برفانی غار میں پناہ لے رکھی ہے اور ان کے پاس کھانا گرم کرنے کا سامان بھی موجود ہے تو وہ بچ سکتے ہیں۔

کوہ پیماؤں کی تلاش میں ریسکیو اپریشن جاری ہے پہلی بار جدید ٹیکنالوجہ سے چپہ چپہ چھانا جا رہا ہے۔جہاں ہیلی کاپڑ نہیں پہنچ سکتے وہاں یہ ٹیکنالوجی کام کر رہی ہے مگر ان کی لاشیں نہیں مل پا رہیں۔جس سے لگتا ہے کہ انہوں نے کسی برفانی غار میں پناہ لے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جذبے بلند ہوں تو کے ٹو بھی دنگ رہ جاۓ
علی سدپارہ ایک محب وطن پاکستانی ہیں۔جو پہاڑوں میں پیدا ہوا اور پہاڑوں سے محبت اس کے خون میں شامل ہے۔وہ دنیا کی بارہ چوٹیوں میں سے آٹھ کو سر کر چکے ہیں۔سردیوں میں بغیر اکسیجن کے کے ٹو سر کرنا ان کا منفرد خواب تھا ۔جو انھوں نے پورا کیا اور واپسی پر خراب موسم کے باسث وہ اپنے دو دوساتھیوں سمیت لا پتہ ہو گۓ ہین۔علی سدپارہ کے زندہ رہنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔لاکھوں دلوں کی دھڑکنیں ان کے زندہ رہنے کی نوید کے ساتھ دھڑک رہیں ہین۔لوگ پر امید بھی ہیں اور دعاگو بھی کہ اللہ کرے وہ ایک اور منفرد ریکارڈ لے کر زندہ لوٹیں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں