عمر کوٹ کا شاہجہاں جس نے تاج محل آگرہ بنا ڈالا۔
سندھ کی تہذیب اپنے اندر ان گنت راز چھپاۓ ہوۓ ہے۔انہی میں سے ایک عمر کوٹ کا 65 سالہ عبدالرسول پلی ہے جس نے 4 سو سال بعد سندھ کی سرزمین پہ دوبارہ تاج محل۔آگرہ بنا کر خود کو شاہجہاں ثابت کر دیا۔
عبدالرسول پلی ایک زمیندار اور پیشے کے اعتبار سے وکیل ہے۔جس نے مریم نامی خاتون سے آٹھارہ سال۔کی عمر میں شادی کی اس وقت مریم۔کی عمر چالیس سال تھی۔
عبدالرسول پلی نے اپنے سے دوگنی عمر کی عورت سے شادی کی۔اور شادی کی بعد کی محبت نصیب ہوئی جو شاذو نادر ہی کسی کا مقدر بنتی ہے۔
زندگی کے چالیس سال بیت گۓ۔2015 ء میں مریم عبدالرسول کی بیوی چل بسیں۔یہاں سے عبدالرسول کی زندگی نے نیا موڑ لیا وہ تاج محل آگرہ دیکھ چکے تھے۔اور اکثر خوابوں میں بھی دیکھتے تھے۔بیوی کی وفات کے بعد انھوں نے اپنے اس خواب کو حقیقت کا رول دینے کی ٹھان لی۔تاج محل کی نقل۔تع نہیں مگر اس مشابہہ یہ عمارت انھوں نے قبرستان میں اہنی بیوی کی قبر کے گرد بنوائی ہے۔ان کا دن کا زیادہ وقت اسی جگہ گزرتا ہے وہ یہاں پہ خود کو زیادہ پرسکون محسوس کرتے ہیں۔قریب و جوار سے لوگ اس عمارت کو دیکھنے آتے اور تصویریں بناتے ہیں۔
عمروں میں تیس سال کا فرق ہونے کے باوجود س میاں بیوی نے مثالی زندگی گزاری اور مرنے کے بعد بھی اپنی انمٹ محبت کے نقوش سے نئ نسل کو پیغام دے رہے کہ محبت اصل۔میں شادی کے بعد ہوتی ہے اور اس میں عمروں کا تفاوت بھی فرق پیدا نہیں کرتا اگر دل ایک ہوں تو۔۔ ۔۔