ملا عمر اور یقین کامل پڑھیے قلم کتاب پر
افغانستان سے آنے والی خبریں حبس زدہ موسم میں اس تازہ بہار کے جھونکے جیسی لگتیں ہیں جو ایک کے بعد ایک کامیابی اور قبضے کی نوید سنا رہی ہیں۔
افغانی وہ قوم ہیں جن کے حصے میں یہ اعزاز بھی ہے کہ وہ کبھی کسی کے غلام نہیں رہے۔لہذا گوروں کا یہ خواب کہ افغانی انکے غلام بن جائیں گے کبھی شرمندہ تعبیر نا ہو سکا ہے اور نا ہو سکے گا۔
افغانیوں کے تفردات کی بات چل نکلی ہے تو کیوں نا اسی کو موضوع سخن بنایا جائے۔بقول اقبال افغانیوں کی غیرت دین کو ختم کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے وہ یہ کہ روح محمد صل اللہ علیہ وسلم ان کے جسموں سے نکال دی جائے۔یہ وہ وصف ہے جو افغانیوں کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔اور یہی وہ وصف بھی ہے جس کے آگے دنیا کی دوسپر طاقتوں نے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔اور یہی وہ وصف ہے کہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی طاقت سرنگوں ہو کر دم دبا کر بھاگ رہی ہے۔
نجانے کیوں مجھے مشرف کے وہ الفاظ یاد آ رہے ہیں جو اس نے بش کے مطالبے پہ کہے تھے کی اگر میں اڈے نا دیتا تو امریکہ ہمارا تورا بورا بنا دیتا۔ہنری کسنجر نے سچ کہا تھا امریکہ سے دوستی کرنے والے زندہ رہتے اور دوستی کرنے والے مارے جاتے ہیں۔آج افغانستان کی سرزمین سرخرو ہونے جا رہی ہے۔لاکھوں شہیدوں کا لہو رنگ لا رہا ہے۔بیواوں اور یتیموں کی آہیں رائگاں نہیں گئیں۔اور امریکہ کے دوست افغانیوں کی اس جیت پر دم بخود ہیں۔اور ہر وہ سیکولر دم بخود ہے جو طاقت کے بل بوتے پر حکومتیں کرتے اور اندھی طاقت پہ ہقین رکھتے ہیں۔خدائے واحد کو سپر طاقت ماننے والوں کے نتائج ایسے ہی نکلا کرتے ہیں۔ایک دم ورطہ حیرت میں ڈال کر دم۔ بخو د کر دینے والے۔
ملا عمر کے ان الفاظ کی کیا لاج رکھی ہے خدائے بزرگ واحد نے جو کہتا تھا کہ امریکہ کہتا ہے کہ میں ان پہ زمین تنگ کردوں گا جبکہ میں کہتا ہوں اللہ کی زمین بہت وسیع ہے۔تنگیوں محرومیوں اور جنگوں میں بھی اللہ پہ یقین کامل رکھنے والا یہ مرد مومن کابل میں امریکی ہیڈ کواٹر سے محض چند کلو میٹر کی دوری پہ رہتا رہا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس بدمست ہاتھی نے افغانستان کا چپہ چپہ چھان مارا مگر وہ ان کی دست قدرت سے ہمیشہ آگے رہا۔یقین والے ہمیشہ آگے رہتے چاہے وہ جدید ہتھیاروں سے لیس ہی کیوں نا ہوں۔