رابعہ شیخ
موٹر وے ریپ کیس ایک دل دہلا دینے والا واقعہ جس نے سنا اس کی روح کانپ گئی ۔ بچوں کے سامنے ماں کی بے حرمتی ۔ جس ماں کے سائے میں بچہ خود کو محفوظ سمجھتا ہے اس ماں کو درندوں نے نوچ کھایا ان بچوں کے ذہنوں پر اس کا کیا اثر ہوگا ؟ وہ کس فیز سے گزر رہے ہوں گے ؟ ان کے سامنے معاشرے کی اور مرد کی کیا تصویر بنی؟ ایسے واقعات بڑے بڑوں کو نفسیاتی مریض بنا دیتے ہیں تو ان ننھے پھولوں پر اس کا کیا اثر ہوا ہوگا ؟ یہاں میں یہ سوچ کر پریشان تھی کہ ان بچوں کا مستقبل کیا ہوگا ؟ کیا وہ اپنی زندگی میں کبھی کسی مرد کو اچھا سمجھیں گے ؟ مگر یہاں تو گنگا ہی الٹی بہ رہی ہے دو ٹکے کی لبرل آنٹیاں عورتوں کے حقوق کے نام پر پھر سڑکوں پر نکل آئی ہیں اور وہ ہی بیہودہ نعروں کے ساتھ ۔ وہ لبرل آنٹیاں ہمارے لیے آزادی مانگتی ہیں تو میں انہیں بتادوں کے آزادی وہاں مانگی جاتی ہے جہاں انسان غلام ہو ۔ ہم غلام نہیں ہیں ۔ تم کہتی ہو ہمارے حقوق کے لئے روڈوں پہ ناچ رہی ہو ۔ تو بی بی تم تو تاریخ رقم کرنے چلی ہو کیونکہ آج تک کوئی بھی قوم سڑکوں پر رقص کر کے آزاد نہیں ہوئی ۔ تم عورتوں کے لیے حقوق نہیں مانگتی بلکہ انہیں بے لباس کرنے اور اپنے گھر کے محافظ باپ بھائی جیسے خوبصورت رشتوں سے خلاصی چاہتی ہو ۔ میں نے ایک محترمہ کو نعرہ لگاتے سنا کہ ” بھائی سے لیں گے آزادی , باپ سے لیں گے آزادی ” تو کس بات کی آزادی چاہیے انہیں اس بات کی کہ وہ ساری رات گھر سے باہر گزار کر آئے اور باپ بھائی اس سے سوال بھی نہ کریں یا اس بات کی آزادی کے وہ بے لباس گھومے اور باپ بھائی کی غیرت بھی نہ جاگے تو جناب اسے آزادی نہیں بےغیرتی کہتے ہیں ۔ اور ایک اور بات یہاں عرض کرتی چلوں کہ جس عورت کا ریپ ہوا ہے وہ آپ کی طرح آزاد ہی تھی جو اکیلی تین بچوں کو لےکر آدھی رات کو سفر کر رہی تھی کیونکہ ہم جیسی کبھی اتنی رات کو اکیلے گھر سے نہیں نکلتی ۔ ہمارے یہاں کی معصوم عورتوں کو مت بہکاو اپنے غیر ملکی ایجنڈے یہاں نہ لاؤ اپنی فحاشی اپنے ملک تک محدود رکھو۔ یہ ملک ہم نے اسلام کے نام پہ حاصل کیا ہم مسلمان یہاں اسلامی قوانین کا نفاذ چاہتے ہیں ۔ ایسا نظام جو ہمیں محفوظ رکھے گا ایسا قانون جس میں ہمارے حقوق موجود ہیں ۔ ماں , بہن , بیوی , بیٹی ہر ہر روپ میں عورت کو اس کے مکمل حقوق دیئے گئے ہیں تو مہربانی فرماؤ اور ہماری معصوم عورتوں کو نہ بہکاؤ