419

وٹامن ای کب اور کیسے کھائیں?

تحریر شئیر کریں

وٹامن ای کب اور کیسے کھائیں?

وٹامن ای کیسے کھائیں?

مجھے اکثر مریضوں کی طرف سے ایک اہم سوال ملتا ہے، اس لیے میں نے سوچا کہ آج سب کے فائدے کے لیے اس کا مکمل اور واضح جواب دیا جائے۔ وٹامن E ایک ایسی چیز ہے جسے زندگی کا لازمی حصہ بنا لینا چاہیے، کیونکہ یہ مجموعی صحت، جلد، بالوں اور ہارمونز کے لیے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جیسے جیسے وقت گزرتا ہے، عمر کے اثرات چہرے پر دکھائی دینے لگتے ہیں۔ مگر آج کے دور میں معاملہ صرف عمر کا نہیں رہا۔ بہت سے مرد و خواتین کم عمری میں ہی تھکن، ڈپریشن، جلدی مسائل، بال سفید ہونے، ہارمونل مسائل، موٹاپے اور دل کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ خواتین میں مینوپاز جلدی ہو رہا ہے، PCOS عام ہوتا جا رہا ہے، اور مسلسل ذہنی دباؤ اور خراب خوراک نے مجموعی صحت کو متاثر کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہسپتال بھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ان مسائل میں سے بہت کچھ ایک چھوٹے سے غذائی سپورٹ سے بہتر ہو سکتا ہے: وٹامن E (EVION 400 mg)

اسے ناشتہ کرنے کے دس منٹ بعد پانی کے ساتھ لینا چاہیے۔ پاکستان میں عام طور پر یہ نیلے پتے میں ملتا ہے، جبکہ امپورٹڈ ورژن سبز رنگ میں بھی دستیاب ہے۔ دونوں قابلِ استعمال ہیں۔

خوراک کا طریقہ

18 سے 40 سال کے افراد 400 mg استعمال کریں۔
11 سے 17 سال کے بچے 200 mg استعمال کریں۔
یہ صرف 3 ماہ کا کورس ہے۔ اگر دوبارہ ضرورت محسوس ہو تو ایک ماہ کا وقفہ کرکے 3 ماہ کا کورس دوبارہ کیا جا سکتا ہے۔

کم طاقت والے کیپسول کا اثر کم ہوتا ہے جبکہ زیادہ طاقت والے سے کبھی کبھار تنگی یا بے آرامی ہو سکتی ہے، اس لیے زیادہ طاقت ہرگز نہ لیں۔ پاکستان میں یہ ہر میڈیکل اسٹور پر آسانی سے مل جاتا ہے۔

اس کے فوائد مخصوص مسائل کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں، مگر جلد پر اس کے اثرات سب سے نمایاں ہوتے ہیں۔ چہرے کی الرجی، داغ دھبے، ایکنی، پمپلز آہستہ آہستہ بہتر ہونے لگتے ہیں۔ تین ماہ کے باقاعدہ استعمال سے جلد ترو تازہ، لچک دار اور جوان محسوس ہونے لگتی ہے۔ باڈی کا رنگ بھی صاف ہوتا ہے اور چہرے پر جھریاں آنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

بالوں کے لیے بھی یہ بہت مفید ہے۔ مسلسل گرنے والے بال مضبوط ہونے لگتے ہیں، بالوں میں چمک آتی ہے اور بال موٹے محسوس ہوتے ہیں۔ جسمانی تھکن، کمزوری، اعصابی تناؤ اور اینرجی کی کمی میں بھی یہ واضح فرق پیدا کرتا ہے۔

حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں بھی اسے استعمال کر سکتی ہیں، مگر بہتر ہے کہ ڈاکٹر سے کنفرم کر لیں تاکہ کسی بھی ممکنہ سائیڈ ایفیکٹ سے بچا جا سکے۔ مردوں کے لیے بھی یہ اتنا ہی فائدہ مند ہے جتنا خواتین کے لیے۔

البتہ لانگ ٹرم مسلسل استعمال سے پرہیز کریں—درمیانی وقفہ ضروری ہے۔

وٹامن ای کیسے کھائیں?

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں