وٹا من ڈی سے بھر پور غذائیں کون سی ہیں:
وٹامن ڈی کو سن شائن بھی کہتے ہیں۔ دنیا میں تیرہ فیصد لوگوں کے اندر وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے۔
وٹا من ڈی کی کمی سی کیا کیا ہوتا ہے ؟
تو وٹامن ڈی کی کمی سے انرجی لیول ڈاؤن ہوجاتا ہے۔ سٹریس ڈیپریشن ہوتا ہے۔ بال گرنے لگتے ہیں اور پٹھوں ، جوڑوں میں درد شروع ہوجاتا ہے۔
وٹا من ڈی کی کمی کیوں ہوتی ہے؟
کیونکہ پھل ، سبزی ، گوشت اور دالیں ان میں بہت سے وٹامنز تو شامل ہوتے ہی ہیں مگر وٹامن ڈی ہر پھل سبزی گوشت میں کثیر تعداد میں نہیں پایا جاتا اس۔ وٹا من ڈی نایاب وٹا من پے جو آپ کو ہر غذا سے بھر پور حاصل نہیں ہوتا۔ اس لئی وٹا من ڈی سے بھر پور غذائیں نہیں لی جاتی تو وٹا من ڈی کی کمی انسان میں واقع ہوجاتی ہے۔ کیونکہ تقریباً ایک انسان کو روز چھ سو یونٹ وٹا من ڈی کی ضرورت ہوتی ہے۔
وٹا من ڈی سے بھر پور غذائیں
اب ہم بات کرتے ہیں ان غذاؤں کی جس میں وٹا من ڈی بھر پور ہوتا ہے اور وہ آپ کے چھ سو یونٹ پورے کرتا ہے۔
مچھلی
فش یعنی مچھلی ایسی غذا ہے جس میں وٹامن ڈی شامل ہوتا ہے۔ سیلمن فش جس کے زریعے آپ وٹا من ڈی حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک سیلمن فش میں تقریباً ہزار یونٹ وٹا من ڈی شامل ہوتا ہے۔ اگر آپ ایک دن مچھلی کھاتے ہیں تو دو دن کا وٹا من ڈی آپ کی باڈی میں شامل ہوجاتا ہے۔ فش آئل کپسول میں بھی وٹا من ڈی پایا جاتا ہے۔
دودھ:
گائے کے دودھ کے اندر بھی وٹا من ڈی کثیر تعداد میں موجود ہے۔ اگر آپ ایک گلاس روز دودھ لیتے ہیں تو بیس فیصد وٹا من ڈی کی کمی دور ہوجائے گی۔
کلیجی:
اگر کلیجی اپنی خوراک میں شامل کرتے ہیں تو اس سے بھی وٹامن ڈی کی کمی پوری ہوجاتی ہے۔
انڈے کی زردی:
زردی میں بھی وٹا من ڈی شامل ہوتا ہے اگر روز آپ ناشتے میں بوائل ایگ شامل کر لیں تو وٹا من ڈی کی کمی پوری ہوسکتی ہے ۔
پالک اور مالٹا:
سبزی اور پھل میں وٹا من ڈی کم پایا جاتا ہے لیکن پالک ایسی سبزی ہے جس میں
وٹا من ڈی کثیر تعداد میں موجود ہے اسی طرح مالٹا بھی جس کا جوس آپ روز پی سکتے ہیں۔
یہ تھی وٹا من ڈی سے بھر پور غذائیں جو خوراک میں شامل کر کے آپ وٹا من ڈی کی کمی پوری کرسکتے ہیں۔