431

ہمارے بارے میں

تحریر شئیر کریں

ہمارے بارے میں اتنا اہم کیون ہے؟صحبت اچھی تو زندگی اچھی اور زندگی اچھی ہو تو آخرت اچھی بنتی ہے۔جانیے قلم کتاب پر

میں نے ایک بات محسوس کی ہے…زندگی میں جس طرح کے لوگ ہمارے آس پاس ہوتے ہیں ۔ویسا ہی ہمارا کردار بھی بننا شروع ہو جاتا ہے۔ہماری گفتگو ہمارے عقائد یہاں تک کہ ہماری پرسنیلٹی بھی اس سے اثرانداز ہوتی ہے۔یہاں تک کہ اللہ پر ایمان اور توکل بھی اس سے نکھرتا یا کم ہوتا ہے۔

منفی لوگ ہر طرح سے منفی شعاعیں پھیلانے کے عادی ہوتے ہیں وہ اپنے ساتھ ساتھ دُوسروں میں بھی مایُوسی کا زہر اِنجیکٹ کر رہے ہوتے ہیں…!

اگر تو آپ اِتنے مُثبت ہیں کہ اُنہیں بدل سکیں، اُنہیں روشنی میں چلنا اور زندگی کا اصل مقصد سمجھا سکیں تو اُنہیں ضرور وقت دیں…!

یہ بھی پڑھیے

مثبت سوچ اور ہمارے صحابہ اکرام

لیکن اگر آپ خود کمزور ہیں، ایسے لوگوں کا اثر قبول کر لیتے ہیں تو خُود پر مہربانی کر لیں، ذرا سا فاصلہ رکھ لیں، اُن کے لیے دُعا کریں…*

اہم بات جسے ہم سوچنا بھی گوارا نہیں کرتے۔جن لوگوں کے درمیان ہم موجود ہوتے ہیں جب مریں گے تو انہی لوگوں کے درمیان ہمارے تذکرے ہوں گے۔سوچیے آپ کن لوگوں کے ساتھ اٹھ بیٹھ رہے ہیں۔

اسی طرح مثبت سوچ اور کِردار کے مالک لوگ آپ کی زندگی میں مزید رنگ بھر دیتے ہیں، آپ کو گِرنے نہیں دیتے، آپ کو خود اعتمادی کا فن سِکھاتے ہیں، آپ کو خوش رہنا اور مُحبت بانٹنا سِکھاتے ہیں، ایسے لوگوں سے ملنے اور بات کرنے کے بہانا ڈُھونڈیں، ان کے قریب رہیں…!

ان کی مثبت شعاعیں آپ کو مشکل زندگی میں مثبت رہ کرجینا سِکھا دیں گی.,.,-

ہمارے بارے میں کیا کچھ لکھا جا رہا کیا کچھ کہا جا رہا یہ سب اہم تر ہے۔اپنے اردگرد کو ویسا بنا لیں جیسا اپ بننا چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں