360

ادرک کا قہوہ کن بیماریوں میں مفید؟

تحریر شئیر کریں

ادرک کا قہوہ کن بیماریوں میں مفید؟

آپ چائے پینے کے لئے اتنے پیسے خر چ کرتے ہیں مگر اس کے باوجود آپ کی صحت کے لئے وہ نقصان سہ ہے۔ آج ہم آپ کو ایسے قہوہ کی ترکیب اور فوائد بتانے والے ہیں جو آپ کو نہ صرف بہت سی بیماری سے دور رکھے گا بلکہ آپ کو بہت سے فوائد بھی دے گا جیسے کہ آپ کا وزن کم ہونا۔ یہ قہوہ صرف گھر کی عام سی چیزوں سے بنتا ہے اس لئے پہلے اس کی ترکیب دیکھ لیں۔

ترکیب

قہوہ بنانے کے لئے پانی کو ابال لیں پھر کچھ ادرک کے ٹکڑے کریں اور اس کو پیس لیں پھر ابلتے پانی میں وہ ادرک ڈالیں اس میں دوالائچی ، ایک عدد لانگ اور ایک عدد دار چینی ڈال کر کھولائیں۔ پھر ایک کپ میں الگ سے ایک چمچ شہد لیں اور اس میں ایک لیموں نچوڑ کر ڈال لیں۔ یہ قہوہ آپ کو صبح کچھ کھانے سے پہلے پینا ہے اور شام کے وقت جب آپ پھل لیں تب اس کے تیس منٹ بعد یہ قہوہ پی لیں۔

اس قہوہ میں شامل تمام چیز ہی فائدہ مند ہے مگر سب سے زیادہ ادرک جس کی افادیت کسی دوائی سے کم نہیں ہم ادرک کے فوائد کے ساتھ اس قہوہ کے فوائد بتائیں گے۔ پہلے قدیم زمانے سے ہی ادرک کو بطور دوائی اور دوائی کےلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

۔ ا

درک والا یہ قہوہ آپ کے امیون سسٹم کو بہتر بناتا ہے سینے کے تمام انفیکشنز کو ادرک ختم کرتا ہے۔ اگر ٹھنڈ سے آپ کا سینا جکڑا ہوا ہے۔ یا سانس کی نالیوں میں کسی قسم کا انفیکشن ہے تو یہ قہوہ اسے دور کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔

2۔ آپ کو اگر کسی قسم کا درد ہے چاہے وہ جوڑو کا درد ہو، ہڈیوں کا درد ہو یا کوئی بھی درد ہے تو یہ قہوہ اسے بھی دور کرتا ہے۔

3۔ آپ کے بلڈ پریشر اور شوگر کو نارمل کرتا ہے۔ ادرک والا قہوہ آپ کے کھانے میں موجود شوگر کو نارمل رہنے میں مدد کرتا ہے یعنی کہ یہ شوگر کو ایک دم سے آپ کے جسم میں ہاوی ہونے نہیں دیتا۔ اس قہوہ میں موجود ادرک آپ کا بلڈ پریشر اور شوگر نارمل رکھتا ہے۔

4۔ جو لوگ اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کا وزن بغیر کسی نقصان کے کم ہوجائے تو یہ ادرک والا قہوہ ان کے لئے بھی مفید ہے یہ آپ کے جسم میں موجود چربی کو جلدی پگھلنے میں مدد کرتا ہے۔ روز مرہ اس کے استعمال سے آپ کا وزن جلد کم ہوسکتا ہے۔

اگر آپ اسے سونے سے پہلے لیتے ہیں تو یہ آپ کےگیس کی شکایت دور کرتا ہے اور ہاضمے کو درست رکھتا ہے۔

ادرک کا قہوہ کن بیماریوں میں مفید؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں