السی کن بیماریوں میں مفید
السی ہماری دیسی غذا ہے جو برسوں سے ہمارے خطے میں استعمال ہورہی ہے۔سردی میں بہت سے لوگ اس کا استعمال کرتے ہیں۔ السی کے بیج جسے بھون کر حلوہ اور لڈو بنایا جاتا ہے۔ السی کے بہت سے فوائد ہیں جس سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں۔ لوگ بہت سی بیماریوں ، ویٹ لوز اور بہت سی چیزوں کے لئے مہنگے مہنگے وٹامنز اور دوائی استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ ان سب کا علاج بہت سی دیسی غذا میں موجود ہے۔ اس میں السی بھی ہے جس کے فائدے توہیں مگر کوئی نقصان بھی نہیں۔ السی کون کون سی بیماری میں اور کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے نیچے درج ہے۔
٭کولیسٹرول کا لیول کم ہونا
اگر اپنی خوراک میں تیس گرام روز کی بنیاد پر السی کو شامل کر لیا جائے تو آپ کا کولیسٹرول لیول کم ہوجائے گا۔ اس سے آپ ہارٹ اٹیک جیسی بیماری سے محفوظ رہیں گے کیونکہ اس میں ایسا فائبر موجود ہے جو کولیسٹرول کا توازن برقرا کرتا ہے۔
٭وزن کم ہونا
جن خواتین کا ہارمونز کے توازن بگڑنے کی وجہ سے وزن بڑھ جاتا ہے وہ روز اس کا استعمال کریں۔ بیج کو پیس کر پاؤدر بنالیں اور اسے پانی کے ساتھ پئیں۔ کیونکہ اسے ثابت نہیں کھاسکتے وہ ہضم نہیں ہوگیا اور فائدہ بھی نہیں دے گا اس لئے پیس کر بھون لیں اور پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ یا اس کو پیس کر آٹا بنالیں اور روٹی بنا کر کھائیں۔ روز ایک روٹی کے استعمال سے پارمونز متوازن ہوجائے گا اور اس طرح وزن بھی کم ہوجائے گا۔
رسولی کا ختم ہونا
اسٹروجر نام کا ایک ہارمونز انسان کے جسم میں پیدا ہوتا خصوصا خواتین کے ساتھ یہ زیادہ ہوتا ہے جس سے رسولیاں بننا شروع ہوجاتی ہیں۔ السی نہ صرف پہلے سی ہوئی رسولی کو ختم کرتا ہے بلکہ نئی رسول بننے بھی نہیں دیتا ان ہارمونز کو سرے سے روکنے میں مدد کرتا ہے۔ کرنا یہ ہے کہ پسی ہوئی دو چمچ السی کو ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ نہار منہ لینا ہے۔ اسے روز مرہ کا حصہ بنالیں آپ کو خود فرق محسوس ہوگا۔ لیکن اسے پیریڈ کے دران نہ استعمال کریں اور حاملہ ، دودھ پلانے والی خواتین بھی اس دوران روک دیں استعمال نہ کریں۔
موٹاپا کم ہونا
جو اپنے موٹاپے سے پریشان ہیں وہ روز دن میں تی بار ایک چمچ پسی ہوئی السی گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ اس سے وزن میں کافی کمی آئے گی۔ اور جسم میں فالتو چربی کے بننے کا عمل بھی رک جائے گا۔
کینسر سے محفوظ رکھتا ہے
ہمارے جسم میں ابنارمل گروتھ کینسر کی وجہ ہوتی ہے اس کے لئے روز السی کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ ایک چمچ السی لیں اور ایک گلاس دہی کے ساتھ کھالیں یا ایک گلاس دود کے ساتھ پی لیں۔ آپ کو کینسر سے محفوظ رکھے گا۔
السی کے ان فوائدکے علاوہ بھی بہت سے فوائد ہیں جیسے السی کا تیل جلد کے لئے فائدہ مند ہے اور دودھ کے ساتھ السی لینے سے قبض دور ہوتی ہے اور جلد بھی صاف ہوتی ہے۔
السی کن بیماریوں میں مفید ہے آپ نے جانا آپ کب سے کھانا شروع کر رہے ہیں؟؟