online teaching1 248

اگر آپ آن لائن ٹیچر ہیں تو یہ غلطیاں مت کریں

تحریر شئیر کریں

online teaching2

بطور آن لائن قرآن ٹیچنگ کا وسیع تجربے کے پیش نظر کچھ غلطیاں ایسی مشاہدے میں ہیں جن کے ہوتے ہوئے آپ کبھی موثر ٹیچنگ نہیں کر سکتے،بطور آن لائن ٹیچر چاہے مضمون کوئی سا بھی ہو سب کے لئے مشترک ہیں یہ اصول اگر ان سے بچین گے تو آپ بہت جلد گرو کریں گے اور فری لانسنگ کی دنیا کا ایک شہکار ٹیچر بن سکیں گے ان شاء اللہ

وقت کم دینا

آن لائن ٹیچنگ میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ زیادہ تر لوگ باہر کے ممالک میں ہوتے ہیں جہاں لوگ وقت کی پابندی اور عہد کی پابندی کرتے ہیں بہ نسبت پاکستان کے ،اس لئے اگر وقت تیس منٹ طے ہوا ہے تو کبھی بھی بیس یا پچیس منٹ پڑھا کر جان نا چھڑوائیں بلکہ اس کے الٹ پانچ منٹ وقت زیادہ دیں بقول افاق احمد جن لوگوں کا درجن تیرہ کا ہوتا وہ زندگی میں زیادہ گرو کرتے ہیں۔
اسی طرح وقت ہی آن لائن اور کلاس شروع کریں یہ بنیادی اصول بنا لیں جس پر سختی سے عمل کریں۔

شور زدہ ماحول میں پڑھانا

آن لائن ٹیچنگ کا موثر اصول ہے کہ آپ کو ایسا کمرہ چاہیے جہاں شورو غل بالکل نا ہو تاکہ آپ آرام سے بات سمجھ سکیں اور سمجھا سکیں،شور زدہ ماحول میں کبھی بھی موثر ٹیچنگ ممکن نہیں ،اس لئے بھی بچے تنگ ہوتے اور چھوڑ جاتے ہیں۔اگر بچوں کا ڈراب ریشو زیادہ ہے تو غور کریں کہ ان میں سے کوئی ایک مسئلہ تو نہیں ہے

آن لائن ویوژلز ٹولز کا استعمال نا کرنا:

آن لائن ٹیچنگ ہو یا آف لائن ماڈرن ٹولز کا استعمال بہت ضروری ہے بچوں کو ان کے اسباق سے متعلقہ تصاویر ماڈلز اور ویڈیوز دکھائیں زوم ،سکائپ کے علاوہ اب تو واٹس ایپ نے بھی سکرین شئیر کی آپشن دے دی ہے جس کے زریعے آپ بچوں کو ویڈیوز سٹوریز وغیرہ دکھا سکتے۔
درج بالا تینوں غلطیاں اگر ہو رہی ہیں تو ا ن کو دور کرنے کی کوشش کریں اور اپنے لئے واضح لائحہ عمل بنائیں تاکہ آپ انٹرنیشنل لیول پہ اچھا ٹیچر بن سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں