334

رمضان میں لاکھوں لوگوں نے عمرہ ادا کیا

تحریر شئیر کریں

اس سال رمضان میں لاکھوں لوگوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی جو کہ ایک ریکارڈ ہے

مکہ مکرمہ: رمضان المبارک کے پہلے 20 دنوں میں 40 لاکھ سے زائد افراد نے عمرہ ادا کیا۔ سعودی گزٹ کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے 20 رمضان تک 4.2 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ 2 سال سے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث محدود تعداد میں عازمین کو عمرہ اور حج پر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس سال بھی دس لاکھ افراد کو حج میں شرکت کی اجازت ہوگی

۔ گزشتہ ماہ سعودی حکومت نے 18 سے 65 سال کی عمر کی خواتین کو مرد سرپرست کے بغیر عمرہ کرنے کی اجازت دی تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے 18 سے 65 سال کی عمر کی خواتین کو عمرہ کرنے کی اجازت دینے کے لیے یہ شرط عائد کر دی ہے کہ ایسی خواتین کا گروپ کا حصہ ہونا ضروری ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیصلہ ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے تجویز کردہ سماجی اصلاحات کا حصہ ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جن خواتین نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی خوراک لی ہے اور وہ کسی بیماری میں مبتلا نہیں ہیں انہیں عمرہ کرنے کی اجازت ہے

۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جو سعودی شہری گزشتہ پانچ سال سے حج نہیں کر سکے وہ اس سال حج کے لیے رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ گزشتہ ہفتے سعودی وزارت حج و عمرہ نے حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے والے افراد کو مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔

اللہ ہم سب کو رمضان میں عمرے کی سعادت نصیب کرے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں