عید قربان کا مقصد کیا ہے؟آو بھولا ہوا سبق یاد کریں
سحر اعوان
عیدِ قربان بس کُچھ دن کی دوری پر ہے۔۔عید قربان یعنی قربانی کا دن,قربان کر دینے کا دن۔۔
جانور نہیں قربان کر سکتے تو اپنا نفس ہی قربان کر دیں وہ بھی کسی جانور سے کم تو نہیں ہے
پتا ہے نفس کو قربان کرنا جہاد کے برابر قرار دیا گیا ہے
جہاد کسے کہتے ہیں؟؟
اپنا سب کچھ قربان کر کے خود کو اللّٰہ کی راہ کےلیے وقف کر دینا۔۔۔یہ سب آسان نہیں ہوتا
انسان کا چھوٹا سا نقصان ہو جاٸے تو وہ مہینوں اس نقصان کو روتا رہتا ہے اپنے خساروں کو یاد کرتا رہتا ہے کجا کہ اپنا سب کچھ بخوشی قربان کر دینا۔۔۔
اسی لیے جہاد کو اتنا افضل عمل قرار دے کہ اسکےلیے اتنا اجر و ثواب رکھا گیا ہے۔۔۔
نفس کو بھی جہاد اسی لیے قرار دیا گیا ہے کہ اپنی خواہشات کو ۔۔اپنے آپ کو مار دینا,قربان کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔۔۔آپ اپنے نفس کو مار کر جہاد ہی کرتے ہیں ۔۔اپنے آپ کو اللّٰہ کی رضا میں ڈھال کر آپ اللّٰہ کی راہ کے مسافر بنتے ہیں اور اللّٰہ کی راہ کا مسافر کبھی خالی ہاتھ نہیں رہتا
قربانی کا مقصد اصل میں اپنے نفس کو قربانی کے لیے آمادہ کرنا ہے زندگی قربانیوں سے عبارت ہے ہم ہر۔لمحہ کچھ نا کچھ قربان کر رہے ہوتے ہیں مگر نیت خالص نا ہونے کی وجہ سے اجرو ثواب سے محروم ہو جاتے ہیں بہت خوبصورت آہت
میری نماز میری قربانی میرا جینا اور مرنا سب اللہ کے لیے ہے یہ آیت اگر ہم ہر پل یاد رکھیں اور اس کو اپنے عمل میں لے آئیں تو پھر اللہ کی خاطر دی جانے والی ہر قربانی ہمارے اعمال اور فضائل میں اضافے کا سبب بنے گی انشاء اللہ
عید قربان کا مقصد