تحریر :بنت احمد کراچی ۔
”
مجھے کہا گیا کہ”فلسطین
کے حوالے سے کچھ لکھوں! تو کس پر لکھوں وہ جو شہید ہو کر جنت میں اپنا ٹھکانہ بنا رہے ہیں یا اپنے ارد گرد کے لوگوں کی بےحسی پر لکھوں ان مردوں پر آنسو بہاؤں جو جیتے جی مر چکے ہیں بےحسی کی موت ،ایمانی غیرت کی تو بات ہی جانیں دیں وہ تو سو چکی ہے نہ جانے کب سے یہاں تو انسانیت سے بھی گئے جانوروں کے مرنے پر بھی کچھ افسوس ہو جاتا ہے کچھ آنسو تو بہہ جاتے ہیں۔ مسلمان بچے ،بہن ،بھای ذبح ہو رہے ہیں۔مگر سب خاموش تماشائی بنے دیکھ رہے ہیں۔
کچھ کر نہیں سکتے مگر ڈھٹائی دیکھیں کہ باتیں بھی بنا رہے ہیں کہ اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں کیوں زمینں فروخت کیں تھیں کیوں لالچ کیا تھا اف ھمیں تو پھر صحفہ ھستی سے مٹ جانا چاہیے ھم دودھ کے دھلے ہوئے ہیں ھم کچھ غلط نہیں کر رہے مگر نہیں ھمارے ضمیر مر چکے ہیں ۔
ہر بات کا رونا حکومت سے،گلہ حکومت سے۔میرے اپنے اعمال کچھ نہیں ارے !! یہ حکمران ھم پر ایسے ہی تو مسلط نہیں میرے اپنے کرتوت ہیں ہو سکتا ہے کچھ بے ربط گی محسوس ہو مگر دل جلا ہوا ہے کس کس بات کو روئیں بائکاٹ کی بات کریں تو دس تاویلیں پیش کر دیتے ہیں ۔اس سے کیا ہو گا،کیا فرق پڑے گا،وغیرہ،وغیرہ فرق تو اس بات سے بھی نہیں پڑنا چاہیے کہ اللہ نہ کرے جنت کے بجائے دوزخ میں ڈال دیئے جائیں اس وقت کوئ کہے گا کیا فرق پڑے گا۔
ایک دوست نے بتایا کہ گھر کا سودا ،سلف لینے گئے تو بڑا دکھ ہوا کہ وہ ہی ساری مصنوعات سے “ٹرالیاں”بھری ہوئی ہیں جو “یہودی” پروڈکٹ ہیں۔مکڈونلڈ میں فرق ضرور پڑا ہے مگر آٹے میں نمک کے برابر ھم تو یہ قربانی دینے کے لئے تیار نہیں ۔جان،مال کیا لٹائیں گے۔
کیا پیپسی ،ٹینگ،نیڈو،
بسکٹ،چاکلیٹ وہ بھی یہودیوں کی کیا ان کے بغیر مر جائیں گے مگر ہاے افسوس گھروں میں بھی ان کے بغیر دعوت مکمل نہیں پھر تقاریب کی کیا بات کریں۔
ٹی ،وی اور میچ کے گورکھ دھندے میں ایسا الجھایا ہے کے ان کے بغیر کھانا ھضم نہیں ہوتا میرے ارد گرد لاشیں بکھری ہوئی ہوں میرا دل لگے گا ان چیزوں میں کیا بےحسی کی انتہا نہیں۔کس وقت کا انتظار کر رہے ہیں آسماں سے قہر خداوندی کا اللہ کے عذاب کا؟؟؟
“27”دن سے ظلم و بربریت کی انتہا ہے
مرنے والے کوئ اورنہیں ھمارے مسلمان بہن بھائی ہیں کچھ باضمیر ہیں جو کڑھ رہے ہیں دل زخمی ہیں مگر بحثیت مسلمان ،بحثیت،قوم ھمارے معاملات جوں کے توں ہیں ھم نے تو کمال کر دیا کافروں کو مات دے دی وہ اپنے کفر میں ایک ہیں ھم اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی ہونے کا حق بھی ادا نہ کر سکے ۔
یہ بات بلکل فٹ بیٹھ رہی ہے ھم پر ان حالات میں کہ۔
تم مسلماں ہو کہ تمھیں دیکھ کے شرمائیں یہود۔۔
بہت کچھ لکھا جاسکتا ہے اور لکھا جارہا ہے بس اس دعا کے ساتھ ختم کررہی ہوں کہ اللہ تعالیٰ ھماری ایمانی غیرت کو جگا کر ھمیں آخرت کی رسوائی سے بچا لیں دنیا میں تو بہت ذلیل وخوار ہو رہے ہیں۔۔۔” لہو لہوفلسطین