پرکشش اور پروفیشنل تھمبنیل کیسے بنائیں؟
تھمبنیل یوٹیوب چینل کی کامیابی کے رازوں میں سے ایک ہے جتنا اہم کنٹینٹ ہوتا ہے اتنا ہی اہم تھمبنیل ،عموما دیکھنے میں آیا ہے کہ اس ہر کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی،جس کی وجہ سے ساری محنت اکارت چلی جاتی ہے
تھمبنیل کی مثال ایسے ہی ہے جیسا کہ آج کے دور میں میک اہ کے بغیر کوئی لڑکی ،اگر وہ۔یونہی رہے اور اپنی سج دھج پہ توجہ نا دیں تو وہ اہنی اہمیت کھو دے گی بالکل ایسے ہی تھمبنیل ہے اگر اسے دیدہ زیب اور پرکشش نہیں بنائیں گے تو وہ دوسرے لوگوں کی نظروں میں آئے بغیر اہنی اہمیت کھو دے گا۔
آج کے اس آرٹیکل میں ان ٹپس پہ بات کی جائے گی جو تھمبنیل کو پرکشش بناتے ہیں۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ نیو یوٹیوبر کونٹینٹ پہ بڑی محنت کرتے ہیں مگر ڈسکرہشن اور تھمبنیل پر کوئی خاص توجہ نہیں دیتے جو ان کی ناکامی کا باعث بنتی ہے
پرکشش اور ہروفیشنل تھمبنیل کیسے بنایا جاِے کہ وہ ٹھا ہ کر کے لگے اور سبسکرائبر کی لائن لگ جائے تو اس کے لیے سب سے پہلے اپنے کنٹینٹ سے متعلق کوئی امیج گوگل سے اٹھا ییں اور تھمبنیل پہ لگا دیں پھر اہنے تمام کونٹینٹ کو تین حروف میں میں سمرائز کریں اور اسے بطور ٹائیٹل استعمال کریں پھر ان تین حروف میں سے ایک حرف جو کہ آپ کے ٹاپک کی جان ہو اس کا سائز اور کلر نمایاں کریں باقی دونوں حروف کی۔نسبت ،یہ سب لکھتے ہوئے ایڈٹ کرتے ہوئے جو چیز بطور خاص مدنظر رکھیں وہ یہ کہ آپ نے ڈیزائننگ ڈیسنٹ انداز میں کرنی ہے نا کہ گولا گنڈا سٹائل میں،تین رنگ ضرور استعمال کریں مگر ایسے کہ آنکھوں کو بھلے لگیں۔
تھمبنیل کے لیے ہو سکے تو ایک تھیم بنا لیں ایک ہی انداز میں پھر سب ویڈیوز پہ وہی تھیم لگائیں اس طرح سے آپ کا تھمبنیل آپ کے چینل کی پہچان بن جائے گا اور لوگ دیکھتے ہی پہچان لیں گے یہ آپ کی ویڈیو ہے۔راقمہ نے حال ہی میں ان ٹہس پہ عمل کرنا شروع کیا ہے اور اپنے چینل کے تھمبنیلز بنانا شروع کیے اور نتیجہ حیرت انگیز نکلا ہے لگتا ہے سبسکرائبر کی لائن لگنے والی ہے۔آپ بھی ان ٹپس کو فالو کریں کامیابی یقینی ہے۔
یہ غلطی کبھی نا کریں
تھمبنیل بناتے ہوئے یہ غلطی کبھی نا کریں ،آج کل ولگر قسم کے تھمبنیل لگا دیے جاتے ہیں حالانکہ ویڈیو کے اندر ایسی بات نہیں ہوتی بہت سے دین دار لوگ بھی تکنیک کے لیے اور سبسکرائبرز بڑھانے کے لیے یہ تکنیک استعمال کرتے ہیں جو کہ انتہائی معیوب اور رزق حرام کا باعث ہے اسی طرح ویڈیو سے الٹ تھمبنیل لگانا یعنی ہے کچھ اور بتا کچھ رہے یہ بھی حلال میں حرام کی آمیزش ہے اس سے آپ کا چینل ہو سکتا گرو کر بھی جائے مگر کریڈیبلٹی کھو دے گا۔
پرکشش اور پروفیشنل تھمبنیل