387

گلوکار سلمان احمد بھی کورونا وائرس سے متاثر

تحریر شئیر کریں

معروف گلوکار سلمان احمد بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ 

گلوکار سلمان احمد اپنے پروجیکٹ کے سلسلے میں امریکا گئے تھے، تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے وطن واپس نہیں آسکے۔ 

سلمان احمد نے 3 روز قبل طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈاکٹرز کے کہنے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔

اس حوالے سے سلمان احمد کا کہنا ہے کہ میں گھر پر قرنطینہ میں ہوں اور اس وقت طبعیت بھی ناساز ہے۔ 

انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں