Summery
Book:Compound effect
Writter:Darren Hardy
یه کتاب دنیا کی ان کتابوں میں سے ایک هے جو بولتیں هیں یعنی انکی کامیابی مسلم هے۔اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اسے اب تک کتنے لوگوں نے پڑھا هے۔ تو اس کا جواب صرف اتنا هے که یه بیسٹ سیلر کتاب هے۔آخر اس میں هے کیا جو لوگ اسے دھڑادھڑ خریدتے هیں۔
ڈیرن هارڈی جو ایک مشهور میگزین دی سیکسس کے ایڈیٹر هیں لکھتے هیں که انسان کسی بھی شعبے شے تعلق رکھتا ھو اسے یه بات سمجھ لینی چاهیے که کامیابی کا ایک کلیه هے وه هے مستقل مزاجی سے آگے بڑھتے چلے جانا۔۔انسانوں کی کثیر تعداد یه چاهتی هے که وه راتوں رات امیر هو جاۓ۔کامیابی اس کے قدم چومنے لگے۔دولت اور شہرت کی ریل پیل ہو جاۓ۔مگر وہ اس کی مقررہ قیمت دینے کو تیار نہیں۔۔قیمت مستقل مزاجی سے کرتے چلے جانا طے ہوا تھا۔مگر لوگ اس پہ عمل نہیں کرتے اور ناکام هوجاتے هیں۔
کامیابی کے لیے کمفرٹ زون سے نکلنا هوتا هے اور چیلنجنگ زون میں آنا هوتا ۔۔کامیابی صوفے اور آرم دو کرسیوں په بیٹھ کر نهیں ملا کرتی۔فوری نتائج کی عادت کو ختم کیجے ۔صبر کا مظاهره کرتے هوے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے جائیں۔
مصنف لکھتا هے که چھوٹے فیصلے آپ کی روزمره کارکردگی پر ڈاءریکٹ اثر انداز هو رهے هوتے هیں مگر چونکه همیں دکھائی نہیں دیتے اس لیے هم اسے دیکھ نهیں پاتے اور تب دیکھتے هیں جب وه کامیابی یا ناکامی کی صورت میں همارے سامنے هوتے هیں۔اور ہمارا ان کے بارے یهی خیال هوتا که یه آج رونما هوے هیں؟جب کہ ایسا نہیں هوتا۔
ایک اہم نقطہ جو وہ بیان کرتا ہے یہ کہ جو لوگ روز کچھ نا کچھ پڑھتے اور سیکھتے ہیں ایک دن سکولر بن جاتے هیں اورپھر لوگ ان سے سیکھتے هیں۔
ایک اہم بات وہ یہ کہ یہ کتاب زندگی کے ہر شعبے میں بهتری پیدا کرتی هے۔کیریر ہو یا رشتے داری ۔گھریلو معمالات سے دور طالب علمی تک۔۔سبھی اس کتاب سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔