آرٹیکل رائٹنگ موجودہ دور میں ایک پروفیشن کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ہر فیلڈ میں تقریبا اس کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔خصوصا آن لائن ارننگ کے حوالے سے اس کی بہت مانگ ہے۔seo کا مطلب ہے سرچ انجن میں آپ کا آرٹیکل ٹاپ پہ کیسے دکھائی دے؟یعنی جب لوگ سرچ کریں تو وہ آپ کے آرٹیکل کو ٹاپ سرچیز میں پیش کرے۔
۔۔۔۔۔اہس ای او آرٹیکل اس لیے لکھے جاتے ہیں تاکہ آپ کو زیادہ سے زیادہ ٹریفک مل سکے لوگ زیادہ سے زیادہ آپ کے کونٹینٹ کو پڑھ سکیں یا دیکھ سکیں۔
۔۔۔۔۔
ایس ای او آرٹیکل لکھنے کے چار سٹیپس ہیں۔
۔۔۔۔۔
1۔کی ورڈ سرچنگ
جب بھی آپ کو گوگل پہ کچھ تلاشنا ہوتا ہے تو آپ سب سے پہلے کوئی مخصوص الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں پھر اسے گوگل۔کرتے ہیں۔
۔۔۔۔
گوگل پہ کی ورڈ تلاش کرنے لے لیے گوگل ایڈ ورڈ پہ سائن اپ ہوں اور کی ورڈ پلانر کے زریعے کی ورڈ تلاش کر کے لوگوں کے ذوق ،شوق اور رجحانات کو تلاش کریں۔کی ورڈز آپ کو بتاتے ہیں کہ لوگ اس وقت کیا تلاش کر رہے ہیں۔انہی کی ورڈز کو لے کر آپ آرٹیکل لکھ سکتے ہیں۔کی ورڈز کے حوالے سے ماہرین کہتے ہیں کہ اگر seo سائنس ہے تو کی ورڈز کا چناو ایسے ہی ہے جیسے کہ آپ کسی لیب میں کیمیکل پہ کام کر رہے ہوں۔زرا سی بے احتیاطی آپ کو ڈبو سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔
2۔ کی ورڈ آپٹیمائزیشن
۔۔۔۔
کی ورڈ آپٹیمائزیشن کا مطلب ہے کہ آپ نے کتنے کی ورڈز استعمال کرنے ہیں اور کیسے کرنے ہیں؟اگر پانچ چھ سو ورڈز کا آرٹیکل ہے تو اس میں آپ تین سے چار بار کی ورڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔
کی ورڈز کو آپ نے عبارت کے اندر ہی ایڈجسٹ کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ الگ سے نا دکھائی دیں۔اور ان کی ورڈز کو بولڈ کر لیا جاۓ۔
…..
کہا جاتا ہے کہ آپ کے آرٹیکل کے ٹاپک کا پرائمری کی ورڈ ہیڈنگ میں لازمی استعمال ہونا چاہیے۔جیسا کہ اگر کوئی اردو ویب سائیٹ پہ بقرہ عید کی مناسبت سے یا ذوالہجہ کی فضیلت پہ آرٹیکل لکھتا ہے تو ذوالہجہ پرائمری کی ورڈ ہے جسے ہیڈنگ میں لازما آنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔
پہلے دو سو الفاظ کے درمیان اور آخری دو سو کے درمیان کی ورڈز کا استعمال کریں۔
۔۔۔۔۔۔
کی ورڈز کتنے الفاظ پر مشتمل ہونے چاہیے؟ماہرین کے مطابق ابتداء میں لونگ کی ورڈز جو تین چار الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں۔استعمال کرنا بہترین ہے۔
۔۔۔۔۔
ایک سٹینڈرڈ آرٹیکل میں کی ورڈز پانچ سے زیادہ بار استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
۔۔۔۔
اگر آپ کا آرٹیکل کی ورڈز آپٹمائزیشن پہ پورا اترتا ہے تو وہ آن پیج آپٹیمائزیڈ ہے۔
۔۔۔۔۔۔
3۔کونٹینٹ آرگنائزیشن
۔۔۔۔۔۔
کونٹینٹ آرگنائزیشن کا مطلب ہے کہ آپ نے آرٹیکل لکھتے ہوئے شروع میں کیسے بات کرنی ہے،درمیان میں کیسے اور آخر میں کیسے کرنی ہے۔آپ کے بلاگر یاآرٹیکل کے اچھا یا برا هونے میں یهی فرق هوتا هے که آپ نے اسے آرگنائز کیسے کیا ہے۔
۔۔کونٹینٹ ہمیشہ لوجیکل وے میں آرگنائز ہونا چاہیے۔ورنہ آپ کی ویب سائیٹ رینکنگ میں جگہ نہیں بنا پاۓ گی۔اس میں مسائل۔پیدا ہوں گے۔آپ کام۔کر رہے ہوں گے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔
4۔کونٹینٹ پرموشن
۔۔۔۔۔
اس کا مطلب ہے آپ کا لکھا ہوا آرٹیکل زیادہ سے زیادہ پرموٹ ہونا چاہیے۔فیس بک ،ٹوئیٹر اور انسٹاگرام وغیرہ پہ لنک شئیر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس آرٹیکل کو پڑھ سکیں۔جتنا زیادہ لوگ آپ کی ویب سائیٹ پہ آئیں گے اتنی ہی ارننگ ہوگی۔