194

Upwork: پہلے آرڈر سے کامیابی تک کا سفر

تحریر شئیر کریں

Upwork: پہلے آرڈر سے کامیابی تک کا سفر کبھی کبھار زندگی میں ایک ایسا لمحہ

آتا ہے جو سب کچھ بدل کر رکھ دیتا ہے۔ میرے لیے وہ لمحہ اس دن آیا جب Upwork: پہلے آرڈر سے کامیابی تک کا سفر شروع ہوا — ایک ایسا سفر جس نے میری خود اعتمادی، میری تحریر اور میرے ایمان کو نئی زندگی دی۔

میں نے ہمیشہ خواب دیکھا تھا کہ میرے قلم کی پہنچ سرحدوں سے آگے جائے، مگر یہ خواب یوں اچانک اور خاموشی سے سچ ہو جائے گا، اس کا اندازہ نہ تھا۔ صرف ایک سادہ پروفائل، کوئی انٹرویو نہیں، کوئی سوال جواب نہیں — اور کلائنٹ کا کہنا صرف یہ تھا: “Just saw your profile!”۔ اور بس، ایک مکمل ای بک کا پروجیکٹ — وہ بھی امام اعظم ابو حنیفہؒ جیسے عظیم امام پر۔

اس تجربے سے پہلے، میں نے صرف سنا تھا کہ Upwork دنیا کی سب سے بڑی فری لانسنگ مارکیٹس میں سے ایک ہے۔ 2015 میں Elance اور oDesk کے انضمام سے بننے والا یہ پلیٹ فارم، لاکھوں فری لانسرز اور کلائنٹس کو آپس میں جوڑتا ہے۔ یہاں تعلیم، تحقیق، تحریر، ترجمہ، پروگرامنگ، ڈیزائن اور دیگر مہارتوں کی بنیاد پر کام حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ہر فری لانسر کے لیے یہ ایک ایسا عالمی دروازہ ہے، جہاں قابلیت بولتی ہے، نہ کہ سفارش۔

تحقیقی کام کا آغاز ہوا تو یوں لگا جیسے برسوں بعد اپنے اصل وجود سے ملاقات ہوئی ہو۔ کتابوں میں کھونا، حوالہ جات کھنگالنا، اور اسلامی علمی دنیا میں واپس پلٹنا — گویا روح کو ایک سکون سا مل گیا۔ یہی وہ مرحلہ تھا جب میں نے پہلی بار شدت سے محسوس کیا کہ Upwork: پہلے آرڈر سے کامیابی تک محض ایک جملہ نہیں، بلکہ میرے سفر کا عنوان بن چکا ہے۔

یہ تجربہ نہ صرف بین الاقوامی کلائنٹ کے ساتھ پہلا رابطہ تھا بلکہ خود سے دوبارہ جڑنے کا موقع بھی۔ جب کام مکمل کیا اور فائل بھیجی، تو دل کی دھڑکن جیسے رک گئی ہو۔ ایک انجانی خوشی، ایک بےنام دعا، اور ایک خاموش شکر۔

آج میں جان چکی ہوں کہ Upwork صرف ایک فری لانسنگ سائٹ نہیں، بلکہ وہ دروازہ ہے جو صلاحیت کو دنیا کے سامنے لاتا ہے۔ یہاں نہ جنس دیکھی جاتی ہے، نہ عمر، نہ ملک — صرف کام کی کوالٹی، لگن، اور وقت کی پابندی دیکھی جاتی ہے۔

زندگی میں بعض اوقات صرف ایک موقع درکار ہوتا ہے — ایک قدم، ایک جست۔ میرے لیے وہ جست Upwork: پہلے آرڈر سے کامیابی تک کا پہلا لمحہ تھی، جو اب ان شاء اللہ مستقل راستہ بننے جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں