276

دماغ کنڑول کرنا سیکھیں

تحریر شئیر کریں

دماغ کنڑول کرنا سیکھیں۔

ہمارا دماغ ایک جمپنگ مائنڈ ہے بالکل بندر کی طرح جو ہر وقت کبھی ادھر تو کبھی ادھر پھدکتا رہتا ہے۔ مطلب مخلتف سوچیں ہمارے دماغ میں جگہ بنالیتی ہیں۔ ہم اپنے دماغ کو اپنے مطابق کنٹرول کرسکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو یہی بتانے والے ہیں کہ یوگا کے زریعے آپ اپنے دماغ کو کیسےکنٹرول کرسکتے ہیں۔ ایسی کون سے ایکسرسائز ہیں کون سی میڈیٹیشن ہے جن کے زریعے ہم دماغ پر قابو پاسکتے ہیں۔

جسمانی ایکسرسائز یوگا:

اپنے دماغ کو یکجا کرنے کے لئے تمام سوچوں کو ایک جگہ جمع کرنے کے لئے ضروری ہے کہ فزکلی یوگا ایکسر سائز کی جائے۔ جب آپ یوگا کرنے بیٹھیں تب بہت ضروری ہے کہ آپ کی سوچوں پر آپ کا کنٹرول ہو۔ آپ بغیر کچھ سوچے ایکسرسائز کریں جس کے بعد آپ خود کو بہتر فیل کریں گے۔

گہری سانس لینا:


کبھی آپ نے غور کیا کہ ہماری جو کیفیات ہوتی ہیں خوشی اور غمی کی جیسے ہی ہمیں پتہ چلتا ہے تو فورا سے ہماری سانس متاثر ہوتی ہے اگر ہم اپنی سانس یعنی سانس لینے کے طریقے پہ دھیان دیں،درست طریقے سے سانس لینا سیکھیں اور اس پر کنٹرول حاصل کر لیں تو ہم ریلیکس کر سکتے ہیں

یوگا کی ایک یہ بھی قسم ہے کہ آپ گہری سانس لیں اگر آپ نے نیا نیا یوگا شروع کیا ہے تو یہیں سے شروع کریں ایک ہاتھ اپنے سینے میں رکھیں ایک ہاتھ پیٹ میں رکھیں اور گہری سانس لیں۔ ہم دن بھر میں جتنی بھی سانس لیتے ہیں وہ ٹھیک سے نہیں لیتے

کبھی کبھی ہمارے اندر آکسیجن نہیں پہنچ پاتی کچھ ایسے سسسنسز ہیں جہاں آکسیجن نہیں جاتی کیونکہ ہم کاموں کے دوران مصروف سے سانس لیتےہیں اس لئے دن بھر میں ایک بار کام چھوڑ کر گہری سانس لیں بھلے دو منٹ کی ہو مگر خود کو گہری سانس لینے کا عادی بنائیں۔ اس سے بہت سےسینسز کھلیں گے اور آپ بہتر محسوس کریں گے جو آپ کے دماغ کے لئے بہت بہترین ہے۔

مراقبہ:

مراقبے کو میڈیٹشن کہتے ہیں جو دراصل دماغی ایکسرسائز ہے۔ اس میں اپنے دماغ کو ہم یکجا کرسکتے ہیں۔ تھوڑی دیر کے لئے اکیلے خود کو ریلکس کرنا اور تمام سوچوں کو جھٹک کر صرف ایکسرسائز میں محو ہوجانا اس کو مراقبہ کہتے ہیں۔ اس میں ایک ہی پوزیشن میں بیٹھ کر اپنے آپ کو ریلکیس کرنا چاہئے اور تمام سوچیں تھوڑی دیر کے لئے نکال دینی چاہئے۔

مراقبے کے دوران آپ گہری سانس بھی لے سکتے ہیں۔ یہ ایک بہترین طریقہ ہے جس سے آپ کا مائنڈ نہ صرف ریلکس ہوگا بلکہ آپ کا دماغ آپ کے کنٹرول میں ہوگا آپ اس قابل ہوجائیں گے کہ اپنی سوچوں کو اپنے مطابق لے کر چل سکیں۔

سواسنا:

جب آپ یوگا کرتے ہیں فزیکلی پریکٹس کرتے ہیں تو آخر میں آتا ہے سواسنا اس میں آپ ایک ہی پوزیشن میں لیٹتے ہیں۔ دکھنے میں یہ ایک سمپل سی ایکسر سائز ہے۔ جس میں صرف لیٹنا ہے مگر اس سے آپ کے اموشنز اور آپ کا برین کنٹرول ہوتا ہے۔

ذہنی حالت بہتر بنائیں

مختصر یہ کہ اس بھاگتی دوڑتی زندگی میں جب انسان مختلف تفکرات اور پریشانیوں میں گھر چکا ہے ایسے میں یوگا میڈیٹیشن اور مراقبہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے ہمارے ہاں بلڈ پریشر شوگر اور دل کے امراض بہت بڑھ رہے ہیں اگر ان بیماریوں کے پیچھے وجہ تلاش کی جائے تو اس کی سب سے بڑی وجہ ہائپر ٹینشن ہے جسے میڈٹیشن مراقبہ اور یوگا کی مدد سے بآسانی قابو کیا جا سکتا ہے۔اگر آپ یوگا نہیں کرتے اور میڈیٹیشن meditation سے واقف نہیں تو گوگل کیجیے۔

دماغ کنڑول کرنا سیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں