443

ذہین کیسے بنا جاۓ؟

تحریر شئیر کریں

اگر آپ 2021 میں ذہین بننا چاہتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے لیے ہے۔

ذہانت دراصل ایک ایسی خوبی ہے جو مسائل کو حل کرنے، تجربات سے سیکھنے اور وقت پہ فیصلہ کرنے کی صلاحیت کا نام ہے۔کچھ لوگوں کے نزدیک ذہانت موروثی ہوتی ہے۔مگر جدید ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہانت کو محنت اور کوشش سے بڑھایا جا سکتا ہے۔مگر اس سے پہلے یہ تجزیہ کرنا ضروری ہے کہ ذہانت کے کس پہلو کی کمی کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جو لوگ اس پہ محنت کرتے ہیں اس بات کا ادراک رکھتے ہیں وہی لوگ کامیاب ہیں۔کچھ لوگ اس پہ بالکل توجہ نہیں دیتے یہی وہ لوگ جن کی پروفیشنل لائف متاثر ہوتی ہے اور وہ زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ذہانت کو بڑھانے کے لیے کچھ چیزوں کا دھیان رکھیں۔

ناشتے میں انڈے کا استعمال

ماہرین کے مطابق اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ ذہین ہوں تو آپ کو ناشتے میں انڈے کا استعمال ضرور کرنا چاہیے کیونکہ اس میں موجود وٹامن ڈی نیورانز کو نقصان سے بچاتی ہے۔

اومیگا تھری کا استعمال

ماہرین کے مطابق ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جس میں اومیگا تھری پایا جاتا ہے۔اومیگا تھری کی وافر مقدار مچھلی میں پائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ پلانٹس آئل جیسے کینولا اور سویا بین وغیرہ اس کے علاوہ میوہ جات میں پایا جاتا ہے۔

سبزیوں کا استعمال

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ذہانت اللہ نے ہر ایک کو عطا کی ہے مگر اس کا استعمال کم لوگ جانتے ہیں۔اگر روزانہ سبز پتوں والی سبزیاں خوراک میں شامل کی جائیں تو اس سے بھی ذہانت میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔سلاد کی صورت میں ان کا استعمال اور بھی مفید ہے۔سبزیوں پھلوں اور بیجوں میں موجود وٹامن اور منرلز دماغ کے ہارمونز کو بیلنس رکھتے ہیں۔

لمبے لمبے سجدے کرنا

سجدہ ایک ایسا واحد ہوسچر ہے ۔جس سے دماغ کو وافر مقدار میں آکسیجن میسر اتی ہے۔اس لیے لمبے لمبے سجدے کریں تاک اللہ کا قرب حاصل ہو ۔

ڈارک چاکلیٹ کا ستعمال

ڈارک چاکلیٹ بھی دماغ کے نیورانز کو متحرک کرتی ہے۔اسی لیے ماہرین ایگزامز سے پہلے ڈارک چاکلیٹ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ایک اور سٹڈی سے ثابت ہوا ہے پانچ دن تک ڈارک چاکلیٹ کھانے سے دماغ میں بلڈ سرکولیشن بڑھتا ہے۔

نت نئ چیزوں کے بارے میں جاننا

جدید دور انٹرنیٹ کا دور ہے۔اگر آپ ذہانت بڑھانا چاہتے ہیں تو سرچ کریں ، کتابیں پڑھیں اور نت نئ چیزوں کے بارے میں جانیں۔اس سے بھی آپ کے جاننے کی حس متحرک ہو گی اور آپ کی ذہانت میں اضافہ ہوگا۔جب ہم نئ نئ معلومات حاصل کرتے ہیں تو دماغ میں نۓ ہارمون پیدا ہوتے ہیں۔
گرین ٹی کا استعمال

کھانے کے بعد گرین ٹی کا ستعمال کریں۔گرین ٹی میں ایسے چیزیں موجود ہیں جو دماغ سے ٹینشن دور کرتیں اور خوشی کے ہارمون پیدا کرتیں ہیں۔جب انسان خوش ہوتا ہے تو اس کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔جو اس کی ذہانت بڑھانے کا موجب ہے۔

شطرنج کھیلیں

ایک تحقیق کے مطابق شطرنج کھیلنے سے انسان کی مینج کر نے ،توجہ کرنےکی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔جس سے ذہانت بڑھتی ہے۔اس طرح کے دماغی کھیل کھیلنے سے الزائمر کی بیماری نہیں ہوتی۔کیونکہ یہ دماغ کے پوری طرح سے بیدار کرتے ہیں جس سے نیورانز پیدا ہوتے ہیں۔روزانہ پچیس منٹ شطرنج کھیلنے یا پزلز حل کرنے سے آکیو میں چار گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

نئ نئ زبانیں سیکھیں

تحقیق سے ثابت ہوا ہے نئ نئ زبانیں سیکھنے سے انسان کے اندر دماغی بیماریاں جیسے پاگل پن ،بھولنے کی بیماری جیسی بیماریوں کی شرح بہت کم ہوتی ہے۔نیز اس سے فوکس کرنے کی صلاحیت یادداشت اور مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔اس سے دماغ کے نیوکنیکشن بنتے ہیں۔

الٹی گنتی گننا یا الٹے ہاتھ سے کام کرنا

الٹے ہاتھ سے کام کریں ، الٹے ہاتھ سے لکھیں اور الٹی گنتی گننے سے بھی دماغ روٹین سے ہٹ کر کام کرتا ہے اور اس کے اندر نیو کنیکشن پیدا ہوتے ہیں۔
اصل میں ہوتا یہ ہے کہ جب ہم روٹین کے کام کر رہے ہوتے ہیں تو چونکہ دماغ اس کا عادی ہوتا ہے اس لیے زیادہ سوچ بیچار کیے بغیر بھی وہ کام ہو جاتا ہے۔اس سے تخلیقی صلاحیتیں مانند پڑ جاتیں ہیں۔اور برسوں دماغ اسی روٹین پہ چل چل کر سست ہو جاتا ہے۔اسے چست رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ روٹین سے ہٹ کر کام کریں۔جس راستے سے روز گزرتے اس سے ہٹ کر راستہ اختیار کریں۔آتا گوندھیں مگر ایک ہاتھ سے۔۔۔اس کے علاوہ کوئی نئ سکل سیکھ لیں ۔یہ سب آپ کی ذہانت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بھی بنے گا۔

ڈیپ بریتھنگ deep breathing یعنی گہرے گہرے سانس لینا
ڈیپ بریتھنگ سانس لینے کا ایک فن ہے جس میں ناک کے راستے سانس کھینچتے پھر جتنا ہو سکے اس سانس کوروکے رکھنا ہے۔پھر منہ کے راستے اس سانس کو باہر نکال دینا ہے۔دس دفعہ کرنے سے آپ کا دماغ نا صرف فریش ہوگا بلکہ نیورانز میں تعلق پیدا ہوگا۔جس سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں