488

رویوں کی تشکیل میں ہمارا کردار

تحریر شئیر کریں

رویوں کی تشکیل میں ہمارا کردار ہم کتنے ذمے دار ہیں؟

تحریر:ام سلیمان

فرض کریں کسی نے بچپن سے اپنے والد کو بہت ظالم، جابر ، سخت اور اکھڑ مزاج پایا ۔ اب اس کے پاس choice ہے کہ:
وہ باپ کی شخصیت کے ان اثرات کو اپنی شخصیت میں سرایت کر جانے دے اور
یہ بھی چوائس ہے کہ وہ فلٹر لگائے اور اس کے اثرات اندر نہ آنے دے ۔اور یہ بھی چوائس ہے کہ وہ اس سے عبرت پکڑے اور اس کے متضاد مثبت رویہ سیکھے اور اپنائے ۔۔۔

اور یہ تمام مشاہدات میں نے اور آپ نے دیکھے ہیں۔

رویے کیسے تشکیل پاتے ہیں؟

لہذا ایک بات ثابت ہوئی کہ ہم کسی بھی رویے کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم بے بس تھے ، کیونکہ میرے ساتھ ایسے ہوا لہذا میں یوں ہوگئی۔
سچ تو یہ ہے کہ ہم نے خود وہ سیکھا معاشرے سے اور وہ اپنی شخصیت کے اندر وہی اثرات پیدا ہونے دیے جو ہم نے منتخب کیے۔

ہم میں سے ہر ایک اپنے ہر ایک رویے کا خود ذمہ دار ہیں*

ہم نے رویے خود کمائے اور منتخب کیے ہیں”””””
۔

رویوں کی تشکیل میں ہمارا کردارجاری ہے۔۔۔
۔
۔
۔میں اس خاص پیراگراف سے تھوڑا اختلاف رائے رکھتی ہوں۔
خود کو کٹہرے میں لانا اور زمہ دار ٹھہرانا اچھی اور سمجھ دار سوچ ہے لیکن بچپن میں ہماری نفسیات اتنی ڈیولپ نہیں ہوئی ہوتی کہ ہم فلٹر لگا سکیں یا سرایت کر جانے دیں
وہ سرایت کر جاتے ہیں خود بخود۔
اگر ایسا نہ ہوتا تو ہمارے دین کے مطابق اور آج جس کو نفسیات کہہ رہی ہے کہ کس عمر کے کس حصے میں بچے کو کیا سکھایا جائے۔ ورنہ اسکے دور رس /عمر بھر کے نتائج ہوں گے شخصیت میں۔
۔
جب تک ہمیں اپنے نا پسندیدہ رویے سمجھ آتے ہیں تب تک وہ ہمارے مزاج کا حصہ بن چکے ہوتے ہیں۔ اور بیشتر بچپن سے ہی بن جاتے ہیں یا کم از کم لڑکپن میں۔ اور تب تک ہمیں اپنی نفسیات پر کام کرنا نہیں آتا ہوتا یا یہ کہہ لیں کہ سکھایا ہی نہیں جاتا۔
نہ گھروں میں ماں باپ سے
نہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ سے
یہ سب کہہ کر میں انسان کے غلط رویوں کو جسٹیفائی نہیں کر رہی۔ اپنا نکتہ نظر بتا رہی ہوں کہ ہم نفسیات کو تربیت کا حصہ سمجھتے ہی نہیں۔
جس سے رویے پروان چڑھتے ہیں

mindset can change

کتنے لوگ ہیں جنکو کاوئنسلنگ کس بلا کا نام ہے معلوم نہیں ہوتا۔
میں اپنی مثال دیتی ہوں۔ مجھے پوسٹ پارٹم ڈیپریشن ہو گیا۔ (جو کہ ڈیلیوری کے بعد ہو جاتا ہے ہارمونل تبدیلی کی وجہ سے) اب فارماسسٹ ہونے کے باوجود مجھے اسکا علم نہیں تھا۔ اور جو میرے ساتھ بیت رہی تھی مجھے کسی کو بتانا بھی نہیں آتا تھا۔ اس میں بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ اپکو اپنی ہونے والی اولاد سے بھی انسیت محسوس نہیں ہوتی بلکہ الٹا وہ بوجھ لگتی ہے ۔ اب انسان کسی کے سامنے اظہارِ کر دے تو بڑا ہمدرد سے ہمدرد انسان بھی ( سنگدلوں کو تو چھوڑ ہی دیں) اپکو کہے گا کہ ناشکری نہ کرو اللہ سے رجوع کرو ۔ استغفار کرو۔


حتیٰ کہ اسکے بارے میں بتا بھی دیں تو شاید ہزار میں سے ایک ہو جو آپکی دل سے دل جوئی کر دے۔ آپ کو سکھ نہیں دے سکتا تو دکھ بھی نہ دے۔
اور میرے کیس میں یہ بگڑ گیا (مجھے لگتا ہے آج تک ٹھیک نہیں ہوا)
بعض اوقات انسان جذباتی طور پر اتنا کمزور ہوتا ہے کہ وہ فلٹر لگانے اور اپنے رویے درست کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا جب تک کہ اسکو سوشل سپورٹ نہ ہو۔۔۔۔ چاہے تھوڑی ہی ہو۔۔۔
بار بار اپنی سی کوشش کے باوجود لگتا ہے ہم وہیں کھڑے ہیں جہاں پہلے تھے۔ کوئی بہتری نہیں ہوئی ہمارے اندر۔۔۔ اتنے ہی کمزور ہیں۔

بہتر ہے کہ اپنے پر کام کر لیں۔
زندگی میں اللہ تعالیٰ سے ہر موڑ پر مدد مانگیں۔ دل سے دعا کرنا کبھی نہ چھوڑیں۔ ہم سب کسی نہ کسی امتحان میں پھنسے ہوئے ہیں۔
جہاں کوئی اللہ کا مہربان بندہ ملے جو آپ کا سچا خیر خواہ ہو جس کو اللہ وسیلہ بنا کر بھیجے آپ کی کسی بھی قسم کی مدد کا اس کا شکر ادا کریں ۔

اللہ ہم سب کی مشکلات آسان کرے۔
اللہ ہم سب کو آسانیاں تقسیم کرنے والا بنائے۔ اور ذہنی، جسمانی مالی ہر قسم کی محتاجی سے بچائے۔
آمین

رویوں کی تشکیل میں ہمارا کردار آپ نے پڑھا۔علم وہی ہء جس پر عمل۔کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں